ہوم » نیوز » No Category

گلبرگہ میں یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے عید ملاپ پروگرام کا انعقاد

یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کی گئی عید ملاپ تقریب میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jul 25, 2016 07:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گلبرگہ میں یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے عید ملاپ پروگرام کا انعقاد
یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کی گئی عید ملاپ تقریب میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

گلبرگہ۔ گلبرگہ میں منعقدہ عید ملاپ تقریب میں قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور آپسی غلط فہمیوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔ یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔  اس موقع پر تمام مقررین نے سیکولر انڈیا کو اجتماعی شناخت قرار دیا۔


 مقررین نے کہا  کہ  تمام مذاہب میں کئی ایک باتیں مشترک ہیں جن کو مشعل راہ بناتے ہوئے  باہمی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ملک  کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی  کو متاثر کرنے والے  واقعات پر انہوں نے اظہار تشویش کیا۔  تمام مذاہب کے دانشوروں نے کہا کہ دانستہ طور پر ایک مخصوص لابی ملک  میں دستور ہند کے قوانین کے نفاذ کے بجائے اپنے قانون نافذ کرنے کی کرشش کر رہی  ہے جس کا تدارک کیا جانا ضروری ہے۔ مقررین  نے  خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں سیکولر انڈیا کی امیج کو مسخ کرنے کی سیاسی کوششیں ہو سکتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ملک کے بے داغ کردار کی پاسداری کی جا سکتی ہے۔

First published: Jul 25, 2016 07:17 PM IST