ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک انتخابات : ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے بنگلو ر کے فلیٹ میں رکھے گئے جعلی ووٹر آئی ڈی-الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کرناٹک کے بنگلور وقع راجیشوری نگر کے ایک فلیٹ میں ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھے گئے تھے۔

  • Share this:

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کرناٹک کے بنگلور وقع راجیشوری نگر کے ایک فلیٹ میں ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھے گئے تھے۔ ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے مڈل مین کے ذریعہ انہیں انتخابات میں شامل کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔

فلیٹ میں ملے ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بارےمیں بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 9,896 ووٹر آئی ڈی کارڈ کے علاوہ 6,342ووٹر اکنالجمنٹ فارم کی رسیداور بی بی ایم پی مہروں کے بغیر 20,700اکنالجمنٹ رسیدیں بھی ملی ہے ۔ الکشن کمیشن نے کہا کہ سارے ووٹرآئی ڈی کارڈ اصلی تھے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’’ گھروں کی تصویروں کے ساتھ ، خاندان کے افراد کے نام ، بجلی میٹر کی تعداد، موبائل تفصیلات،ذات ، آدھار آئی ڈی ، بی پی ایل آئی ڈی کارڈ بھی ملےہیںہیں ‘‘۔

کرناٹک کے خاص انتخابابی افسر سنجیو کمار نے کہا کہ دہلی سے ایک ڈپٹی الیکشن کمشنرد جہ سے افسر کو تفصیلی تحقیقات کے لئے بنگلور بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شروعاتی تحقیقات میں یہ ووٹر آئی ڈی کارڈ جعلی نہیں دکھ رہے ہیں ۔ لیکن انکشاف کے بعد تصویر واضح ہو جائے گی۔

First published: May 09, 2018 11:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading