بنگلورو۔ ریاست کرناٹک کے ممتازاردو صحافی خالد انجم کو سپرد خاک کر دیاگیا۔ ٹیانری روڈ کے قبرستان میں انکی تدفین عمل میں آئی۔ ان کی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں، شعرا، ملی تنظیموں کے ذمہ داروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
خالد انجم کا جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑنے سےاچانک انتقال ہوگیا۔ خالد انجم مختلف اخباروں سے وابستہ رہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے روزنامہ سالار کےلئے مستقل کالم تحریرکرتے آ رہے تھے۔ انکے کالم بھولےبسرےلوگ، باتیں مٹھاس والیاں، خدالگتی، شہر نامہ کافی مقبول رہے ہیں۔ کرناٹک کی ملی تنظیموں اورصحافتی اداروں نے انکے انتقال کواردوصحافت کےلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔