ہوم » نیوز » No Category

لیبیا میں داعش کی جانب سے اغوا کردہ تلنگانہ اور اے پی کے دو انجینئرس رہا

لیبیا میں داعش کی جانب سے اغوا کردہ دو انجینئرس کو رہا کردیا گیا ۔ ان میں سے گوپال کرشنا کا تعلق آندھراپردیش کے سریکا کلم اور بلرام کشن کا تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 15, 2016 03:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لیبیا میں داعش کی جانب سے اغوا کردہ تلنگانہ اور اے پی کے دو انجینئرس  رہا
فائل فوٹو

حیدرآباد : لیبیا میں داعش کی جانب سے اغوا کردہ دو انجینئرس کو رہا کردیا گیا ۔ ان میں سے گوپال کرشنا کا تعلق آندھراپردیش کے سریکا کلم اور بلرام کشن کا تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے ہے ۔ ان کی رہائی کی اطلاع پر ان کے خاندان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان دونوں کو لیبیا میں رہا کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان دونوں کی رہائی کیلئے بات چیت کی جارہی تھی ۔ ان کا اغوا 29جولائی2015 کو کیا گیا تھا ۔ ان دونوں کے ساتھ ساتھ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے لکشمی کانت اور وجئے کمار کا بھی داعش نے اغوا کیا تھا ۔

بعد ازاں گزشتہ سال اگست میں کرناٹک کے رہنے والے ان دونوں کو رہا کردیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لیبیا کے تریپولی میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ اور دوسرے ذرائع نے اغوا کاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی رہائی کو یقینی بنایا ۔ بلرام کی اہلیہ سری دیوی اور ان کے بھائی بلرام کی رہائی کیلئے کافی پریشان تھے ۔ یہ دونوں تقریباً ایک سال تک محروس رہے۔

First published: Sep 15, 2016 03:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading