ہوم » نیوز » امراوتی

کرناٹک کے کسان صدرجمہوریہ سے رحم کی بنیا د پر موت کی خواہش کریں گے

ہبالی : مہادائی دریا کے پانی کے تنازعہ پر احتجاج کے لئے تقریبا700کسان صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کرتے ہوئے رحم کی بنیاد پر موت کی خواہش کریں گے۔ی

  • UNI
  • Last Updated: Apr 21, 2018 02:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک کے کسان صدرجمہوریہ سے رحم کی بنیا د پر موت کی خواہش کریں گے
علامتی تصویر


ہبالی : مہادائی دریا کے پانی کے تنازعہ پر احتجاج کے لئے تقریبا700کسان صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کرتے ہوئے رحم کی بنیاد پر موت کی خواہش کریں گے۔یہ کسان 25اپریل کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے ۔وہ قومی دارالحکومت میں تین دن تک احتجاج کریں گے۔کسانوں کی تنظیم رعیت کرناٹک کے ایک رکن نے کہا کہ ہر سیاستداں اس مسئلہ پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس مسئلہ کے حل کے لئے کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔اگر سیاستداں ایسا ہی کرتے رہیں گے تو کسانوں کا کافی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پرکرناٹک اسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرناٹک اور پڑوسی ریاست گوا میں مہادائی دریا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر مفادات کا ٹکراو ہورہا ہے ۔یہ دریا کرناٹک سے شروع ہوتی ہے ۔اس کا زیادہ تر حصہ گوا میں بہتا ہے۔ کرناٹک نے ریاست کے مالاپربھاطاس کو دریا کے پانی کو موڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔موافق کنڑ تنظیموں اور کسانوں کی تنظیموں نے قبل ازیں اس تنازعہ پر بند کی بھی اپیل کی تھی۔

First published: Apr 21, 2018 02:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading