ہوم » نیوز » وطن نامہ

کسانوں کو سیاسی مفادات حاصل کرنے والوں سے خود کو دور رکھنا چاہئے : نرملا سیتارمن

وزیر خزانہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے احتجاج کو لے کر سیاست کررہی ہیں ۔ احتجاج ملک مخالف طاقتوں کے ذریعہ ہائیجیک کرلیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ اگلی بات چیت کیلئے تیار رہی ہے۔

  • Share this:
کسانوں کو سیاسی مفادات حاصل کرنے والوں سے خود کو دور رکھنا چاہئے : نرملا سیتارمن
کسانوں کو سیاسی مفادات حاصل کرنے والوں سے خود کو دور رکھنا چاہئے : نرملا سیتارمن

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو کہا کہ مظاہرہ کررہے کسانوں کو خود کو ان لوگوں سے الگ کرلینا چاہئے جو سیاسی نئی زندگی حاصل کرنے کیلئے ان کے درمیان آگئے ہیں ۔ نیوز18 کے ساتھ ایک انٹرویو میں سیتارمن نے اپوزیشن کی شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ کسانوں کا سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا گیا ۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے احتجاج کو لے کر سیاست کررہی ہیں ۔ احتجاج ملک مخالف طاقتوں کے ذریعہ ہائیجیک کرلیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ اگلی بات چیت کیلئے تیار رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اب احتجاج میں زراعت اور کسانوں سے وابستہ ایشوز نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔ اب وہاں ملک مخالف عناصر کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ غیرمطمئن عناصر کسانوں کے احتجاج کو یرغمال بنانے میں مصروف ہیں ۔


اپوزیشن پارٹی کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ کانگریس نے کسانوں سے کئے قرض معافی کے وعدہ کو پورا نہیں کیا ہے ۔ ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ کانگریس کا دوہرا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 12, 2020 09:35 PM IST