کیرالہ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن کی بیوی فیس بک پر ریپ جیسے نفرت انگیز جرم کو فخریہ انداز میں بیان کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا کے نشانے پر آگئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن کی بیوی انا لنڈا ایڈن نے منگل کو لکھے اپنے اس پوسٹ میں قسمت کا موازنہ ریپ سے کیا ہے۔ انہوں نے لکھا 'قسمت ریپ جیسی ہوتی ہے۔ اگر آپ اسے روک نہیں سکتے تو اسے انجوائے کیجئے'۔حالانکہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہونے کے بعد انہوں نے کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہٹا دیا۔
کانگریس رکن پارلینٹ کی بیو انا لنڈا ایڈن کےفیس بک پوسٹ کا کیپشن تھا۔ 'قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر آپ اس کی مخالفت نہیں کر سکتے تو اس کا مزہ (لطف) اٹھانے کی کوشش کیجئے'۔ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ دو چھوٹے ویڈیو کلپ بھی شیئر کئے تھے جو ان کے گھر میں بارش کا پانی گھسنے کے بعد ان کے بچے کو وہاں سے نکالنے کو لیکر تھے۔

انا لنڈا کے فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ
ایک ویڈیو میں وہ خود سزلر کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ پیر کو ہوئی بھاری بارش میں کوچی میں سیلاب جیسے حالات بن گئے تھے اور پورے شہر میں بھاری ٹریفک جام لگ گیا تھا۔
بتادیں کہ ہیبی ایڈن ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دیکر کانگریس کے ٹکٹ پر ایرناکلم لوک سبھا سیٹ سے پہلی مرتبہ انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ بنے ہیں۔ یہ علاقہ کیرالہ میں کانگریس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔