ہوم » نیوز » امراوتی

کرناٹک کے سدلنگیا سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرغیر ضمانتی وارنٹ جاری

گلبرگہ۔ سری رام سینا کرناٹک کے اعزازی صدر سدلنگیا سوامی کے خلاف گلبرگہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 04, 2017 05:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک کے سدلنگیا سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج  کرغیر ضمانتی وارنٹ جاری
گلبرگہ۔ سری رام سینا کرناٹک کے اعزازی صدر سدلنگیا سوامی کے خلاف گلبرگہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

 گلبرگہ۔ سری رام سینا کرناٹک کے اعزازی صدر سدلنگیا سوامی کے خلاف گلبرگہ پولیس نے ایف آئی آر درج  کرکے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ سدلنگیا سوامی پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں تعلقہ جیورگی کے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوامی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔


 آندولہ مٹھ کے سری سدلنگیا سوامی کو فائر برانڈ شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔ سری سدلنگیا سوامی  پر عوامی جلسوں میں بھی بلا خوف وخطر دوسرے مذاہب کی توہین کا الزام عائد کیا جا تا رہا  ہے۔ تازہ معاملہ ضلع گلبرگہ کے تعلقہ جیورگی کا ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ 14 ستمبر کو گنیش وسرجن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوامی  نے اقلیتی مذاہب کو نشانہ بنایا۔ ایس ڈی پی آئی ضلع گلبرگہ کی درخواست پر گلبرگہ پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔


  ذمہ داران کے مطابق  پولیس کی موجودگی میں سوامی نے مبینہ طور پر یہ اشتعال انگیز تقریر کی۔ پولیس محکمہ کی جانب سے بھی سوامی کی تقریر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کے باوجود پولیس نے از خود کارروائی نہیں کی۔ ایس ڈی  پی آئی کے مطابق جیورگی پولیس نے بھی ان  کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ فائر برانڈ مقرر پرمود متالک سری رام سینا کے بانی و ریاستی صدر ہیں۔ متالک پر بھی کرناٹک بھر میں کئی مقامات پر معاملے درج ہیں۔ جس کی وجہ سے بی جے پی بھی متالک سے دوری بنائے رکھتی ہے۔


First published: Oct 04, 2017 05:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading