ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

وندے بھارت مشن : یو اے ای سے 354 ہندوستانی شہریوں کو لے کر کیرالہ پہنچے ائیر انڈیا کے دو طیارے

ہندوستان نے کورونا وائرس کی وجہ سےلاگو بین الاقوامی سفری لاک ڈاون کے درمیان دوسرے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے ۔

  • Share this:
وندے بھارت مشن : یو اے ای سے 354 ہندوستانی شہریوں کو لے کر کیرالہ پہنچے ائیر انڈیا کے دو طیارے
وندے بھارت مشن : 177 ہندوستانیوں کو لے کر ابو ظہبی سے کوچی پہنچا ائیر انڈیا کا پہلا طیارہ

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی گھر واپسی جمعرات سے شروع ہوگئی ہے ۔ اس کے تحت متحدہ عرب امارات سے ہندوستانیوں کو لے کر آ رہی ائیر انڈیا کی دو فلائٹیں وہاں سے تقریبا 354 ہندوستانی شہریوں کو لے کر جمعرات کو کیرالہ پہنچ گئی ہیں ۔


ائیر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے بتایا کہ چار نوزائیدہ بچوں اور 177 مسافروں کو لے کر پہلا طیارہ رات دس بج کر نو منٹ پر یہاں بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اترا ۔ وہیں اس کے کچھ ہی دیر بعد ائیر انڈیا کا ایک اور طیارہ پانچ بچوں اور 177 مسافروں کو لے کر دس بج کر 45 منٹ پر دبئی سے کیرالہ کے کوزی کوڈ ائیر پورٹ پہنچا ۔ ان دونوں طیاروں میں آئے 354 ہندوستانیوں میں دو جڑواں بچے اور گیارہ حاملہ خواتین شامل ہیں ۔



دراصل ہندوستان نے کورونا وائرس کی وجہ سےلاگو بین الاقوامی سفری لاک ڈاون کے درمیان دوسرے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے ۔ اس کو وندے بھارت مہم کا نام دیا گیا ہے ۔ ائیر انڈیا کی فلائٹ IX452 نے جمعرات کو ابو ظہبی سے کوچی کیلئے اڑان بھری تھی ۔
First published: May 07, 2020 11:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading