ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو کے مرکزی عیدگاہ میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب، اب ہرسال دو قومی جشن منانے کا فیصلہ

کمیٹی نےفیصلہ لیا ہےکہ اب وہ ہرسال عیدگاہ میں جشن یوم آزادی اور جشن یوم جمہوریہ منائیں گے۔ عیدگاہ کے اندر ہی پرچم کشائی کیلئے ایک بڑا لوہےکا پائپ نصب کیا گیا ہے۔ پرچم کشائی کا یہ پائپ ہمیشہ عیدگاہ کے احاطہ میں موجود رہےگا۔

  • Share this:
بنگلورو کے مرکزی عیدگاہ میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب، اب ہرسال دو قومی جشن منانے کا فیصلہ
کمیٹی نےفیصلہ لیا ہےکہ اب وہ ہرسال عیدگاہ میں جشن یوم آزادی اور جشن یوم جمہوریہ منائیں گے۔ عیدگاہ کے اندر ہی پرچم کشائی کیلئے ایک بڑا لوہےکا پائپ نصب کیا گیا ہے۔ پرچم کشائی کا یہ پائپ ہمیشہ عیدگاہ کے احاطہ میں موجود رہےگا۔

بنگلورو کے قلب میں واقع شہر کے مشہور اور مرکزی عیدگاہ میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہو ئی۔ عیدگاہ حضرت قدوس صاحب میں جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے ٹرسٹیوں نے پہلی مرتبہ تِرنگا لہراتے ہوئے یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کےنمائندوں نےکہا کہ اب ہرسال قدوس صاحب عیدگاہ میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ منایاجائےگا۔ تاکہ ملک کی سیکیولرفضاء اور قومی یکجہتی مضبوط ہو، امن ،اتحاد اور بھائی چارہ کو فروغ ملے۔ تقریب کے منتظمین نےکہا کہ مذہب اسلام حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔ اسلام کےکئی پیغامات،تعلیمات دستورہند میں بھی موجود ہیں۔ لہٰذا نئی کمیٹی نے یہ فیصلہ لیا ہےکہ اب وہ ہرسال عیدگاہ میں جشن یوم آزادی اور جشن یوم جمہوریہ منائیں گے۔


بنگلورو کے قلب میں واقع شہر کے مشہور اور مرکزی عیدگاہ میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہو ئی۔


عیدگاہ کے اندر ہی پرچم کشائی کیلئے ایک بڑا لوہےکا پائپ نصب کیا گیا ہے۔ پرچم کشائی کا یہ پائپ ہمیشہ عیدگاہ کے احاطہ میں موجود رہے گا۔ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے ٹرسٹی ایس ایس اے قادر نےکہاکہ ملک میں امن واتحاد برقراررہنا چاہئے۔ دینی مدارس، مسلم تعلیمی ادارے پابندی کے ساتھ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کا اہتمام کرتے ہوئے آرہے ہیں، لیکن عیدگاہ میں پہلی مرتبہ ملک کے دو قومی جشن منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ایک اورٹرسٹی عثمان شریف نےکہاکہ قدوس صاحب عیدگاہ کے آس پاس رہنے والے مقامی لوگوں کی بھی یہ خواہش تھی کہ عیدگاہ میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایاجائے۔ ان تقاریب میں برادران وطن کو مدعو کرتے ہوئےملت کی جانب سے ایک پیغام دیا جائے۔ اس لئے بھی جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ نے ہرسال عیدگاہ میں ترنگا لہرانے کا فیصلہ لیا۔


ٹرسٹ سے وابستہ افسر بیگ قادری نےکہاکہ دستور ہندکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ موجودہ دورمیں ملک کے سیکیولرازم کو کمزورکرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ ایک مسلمان اپنےمذہب پر قائم رہتے ہوئے ملک کی حفاظت ملک کے دستور کی حفاظت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے۔ واضح رہےکہ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ بنگلورو کےمسلمانوں کا ایک بڑا ادارہ ہے۔

جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کےنمائندوں نےکہا کہ اب ہر سال قدوس صاحب عیدگاہ میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ منایاجائےگا۔


اس ٹرسٹ کے زیرانتظام چارمساجد اور شہرکا بڑا قبرستان،عیدگاہ اور شاپنگ کامپلیکس موجود ہیں۔  اس ٹرسٹ کے تحت آنے والا قدوس صاحب عیدگاہ کا استعمال عیدکی نمازوں کے علاوہ  ملی،سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں کیلئے ہوتا رہا ہے۔ کئی سالوں تک اس عیدگاہ میں سفرحج کی تیاریوں کیلئے حج کیمپ کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔ حال ہی میں یہاں کرناٹک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت سی اے اے کے خلاف ریاست کا سب سے بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے نمائندوں نےکہا کہ اب یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کی تقریبات بھی بنگلورو کے اس مرکزی عیدگاہ میں منعقد ہوتی رہیں گی۔
First published: Jan 26, 2020 11:12 PM IST