ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

محبت میں شادی پڑی مہنگی ، لڑکے والوں کو بھگتنا پڑا یہ بھیانک خمیازہ ، علاقہ میں خوف و دہشت کی لہر

بتایا جارہا ہے کہ عشق کرکے شادی کرنے پر لڑکی والوں نے لڑکے والوں کے پانچ افراد کا قتل کردیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع کے سندھنورٹاون کے سونکالاپیٹ میں پیش آیا ۔

  • Share this:
محبت میں شادی پڑی مہنگی ، لڑکے والوں کو بھگتنا پڑا یہ بھیانک خمیازہ ، علاقہ میں خوف و دہشت کی لہر
علامتی تصویر

معاشرے میں اکثر مال و دولت کیلئے لوگ جھگڑا مارپیٹ کرتے ہیں ۔ لیکن کرناٹک کے رائچور ضلع میں عشق کرکے شادی کرنے پر لڑکی والوں نے پانچ لوگوں کو بری طرح موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اس بات کی جانکاری ضلع ایس پی ڈاکٹر سی بی ویدمورتی نے میڈیا کو دی ۔ بتایا جارہا ہے کہ عشق کرکے شادی کرنے پر لڑکی والوں نے لڑکے والوں کے پانچ افراد کا قتل کردیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع کے سندھنورٹاون کے سونکالاپیٹ میں پیش آیا ۔ حملے میں دیگر دو افراد بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو مقامی سرکاری اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔


مہلوکین میں 36 سالہ ناگراج ، پچپن سالہ سمترا ، تیس سالہ سری دیوی ، 65 سالہ ایرپا اور چالیس سالہ ہنومنتوشامل ہیں ۔ اسی طرح زخمی بیس سالہ ریوتی اورپچیس سالہ تائی اماں کا اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ پولیس نے ملزمین امبنا ، لڑکی کے والد فقیرپا ، ریکھا ، سوم شیکھر اور گنگماں کو گرفتارکرلیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نو مہینے قبل مونیش اور منجولا نامی جوڑے کی شادی ہوئی تھی ۔ لیکن منجولا کے افراد خاندان اس شادی سے متفق نہیں تھے ۔




ایک ہی محلہ میں گھر ہونے کی وجہ سے شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ لیکن گزشتہ سنیچرکی شام دونوں خاندانوں کے درمیان پھر ایک بار جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ منجولا کے گھر والوں نے تیز دھار مہلک ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا ۔ حملہ کے بعد جائے واقعہ پر ہی چار لوگوں کی موت ہوئی جبکہ علاج کے دوران 65 سالہ ایرپا نے دم توڑ دیا۔

اعلیٰ پولیس حکام نے جائے واقعہ پہنچ کر مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ۔ بعد میں مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کیا گیا ۔ پولیس مختلف زاویوں سے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ واقعہ کے بعد سندھنور ٹاون کے لوگوں میں خوف ودہشت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 08:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading