ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

5 ماہ کی حاملہ خاتون رنر نے کیا کمال، اتنے منٹ میں کر دیا ایسا کام، دیکھتے رہ گئے لوگ

انکتا نے کہا کہ میں پانچ سے آٹھ کلو میٹر باقاعدگے سے دوڑ رہی تھی، دھیرے۔دھیرے۔ انہوں نے کہا کہ میں بریک لیتے ہوئے دوڑ رہی تھی اور چل رہی تھی کیونکہ بیشک پانچ ماہ کے حاملہ ہونے کے سبب میرا جسم پہلے کے مقابلے میں الگ ہے۔

  • Share this:
5 ماہ کی حاملہ خاتون رنر نے کیا کمال، اتنے منٹ میں کر دیا ایسا کام، دیکھتے رہ گئے لوگ
انکتا نے کہا کہ میں پانچ سے آٹھ کلو میٹر باقاعدگے سے دوڑ رہی تھی، دھیرے۔دھیرے۔ انہوں نے کہا کہ میں بریک لیتے ہوئے دوڑ رہی تھی اور چل رہی تھی کیونکہ بیشک پانچ ماہ کے حاملہ ہونے کے سبب میرا جسم پہلے کے مقابلے میں الگ ہے۔

ٹی سی اے ورلڈ 10 کے بنگلورو 2020 (tcs world 10k bengaluru) کی متاثر کن کہانیوں میں سے ایک پانچ مہینے کی حاملہ خاتون کو صرف 62 منٹ میں دوڑ پوری کرنی ہے۔ جلد ہی ماں بننے جا رہی انکتا گوڑ (ankita gaur) نے اتوار کو ٹی سی ایس ورلڈ وشو 10 کے رن پوری کی۔ گزشتہ نو سال سے باقاعدگی سے دوڑ رہی انکتا گوڑ کا ماننا ہے کہ ایکتویٹی ان کیلئے سانس لینے کی طرح ہے۔ ٹی سی ایس ورلڈ10 کے بنگلورو ہر سال ہونے والی 10 کلو میٹر کا دوڑ مقابلہ ہے۔ پہلی مرتبہ اس کا انعقاد 2008 میں کیا گیا تھا۔


انکتا گوڑ نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جسے میں گزشتہ نو سال سے کر رہی ہوں، تقریبا روزانہ۔ آپ اٹھتے ہو اور دوڑنے کیلئے جاتے ہو۔ بیشک کبھی۔کبھی آپ زخمی بھی ہوتے ہیں اور ایسا نہیں کر پاتے۔ انہون نے کہا کہ اس کے علاوہ میں گزشتہ نو سال سے باقاعدگی سے دوڑ رہی ہوں۔ اس لئے یہ میرے لئے سانس لینے کی طرح ہے۔ یہ میرے اندر قدرتی طور پر ہے۔


پیشے سے انجینئر ہیں انکتا گوڑ

پیشے سے انجینئر انکتا 2013 سے ٹی سی ایس ورلڈ 10 کے میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ اس کے علاوہ پانچ سے چھ بین اقوامی میراتھن میں بھی حصہ لے چکی ہیں جس میں برلن تین مرتبہ، باسٹن اور نیو یارک شامل ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ انہوں نے اس سال کے مقابلے کی تیاری کیسے کی تو انکتا نے کہا کہ میں پانچ سے آٹھ کلو میٹر باقاعدگے سے دوڑ رہی تھی، دھیرے۔دھیرے۔ انہوں نے کہا کہ میں بریک لیتے ہوئے دوڑ رہی تھی اور چل رہی تھی کیونکہ بیشک پانچ ماہ کے حاملہ ہونے کے سبب میرا جسم پہلے کے مقابلے میں الگ ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 23, 2020 08:32 PM IST