بنگلورو۔ بنگلورو میں الفتح بیت المال کی جانب سے غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے جہیز کے سامان کی تقسیم کی جا رہی ہے ۔ کسی غریب اور بغیر ماں باپ کی بالغ لڑکی کی نکاح میں اگر کوئی مددگار بنے اور وہ بھی رمضان ماہ میں تو یقیناً وہ ثواب کا مستحق ہے ۔ یہاں کچھ مذہبی اور سماجی تنظیمیں اس مہم میں برابرلگی ہوئی ہیں اور اس کا ایک اچھا پیغام بھی دیگر سماج میں جا رہا ہے ۔
بنگلورو میں ایسی غریب لڑکیوں کی مدد کی گئی جن کی شادیاں ماہ رمضان کے بعد ہونے والی ہیں۔ شہر کے ایک قدیم ادارے الفتح بیت المال نے الماری، پلنگ، برتن اوردیگرضروری اشیا غریب لڑکیوں کے والدین کے حوالےکئے۔ اس سلسلےمیں بسونگڑی کی اسلام آباد مسجد میں تقریب منعقد ہوئی۔ الفتح بیت المال کے ارکان نے کہا کہ اب تک ادارے نےایک ہزار سے زائد غریب لڑکیوں کی شادی میں جہیز کا سامان فراہم کیا ہے۔ رمضان میں چونکہ ہر نیکی کا ثواب 70 گنا بڑھ جاتا ہے اس لئے اس ماہ میں کئی غریب خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔