ہوم » نیوز » No Category

سرکاری نوکری کے لئے الگ سے پاس کرنا ہوگا کنّڑمضمون کا امتحان

بنگلورو۔ کرناٹک حکومت نے ایک متنازعہ سرکلر جاری کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 23, 2016 11:11 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرکاری نوکری کے لئے الگ سے  پاس کرنا ہوگا کنّڑمضمون کا امتحان
بنگلورو۔ کرناٹک حکومت نے ایک متنازعہ سرکلر جاری کیا ہے۔

بنگلورو۔ کرناٹک حکومت نے ایک متنازعہ سرکلر جاری کیا ہے۔ یہ سرکلرسرکاری ملازمت حاصل کرنےوالےمسلم طلبہ کےلئے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔سرکلر کے مطابق اسکولوں میں تیسری زبان کےطورپرکنڑ پڑھنے کے باوجود ملازمت کے لئے علیحدہ کنّڑ مضمون کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔اب تک  ریاست میں اکثر مسلم طلبہ کنڑ کوتیسری زبان کے طورپرپڑھتےہیں۔


 کرناٹک میں سہ لسانی فارمولے کے تحت اکثرمسلم طلبہ علاقائی زبان’’ کنّڑ‘‘کوتیسری زبان کے طورپراسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ لیکن کرناٹک حکومت نے حال ہی میں ایک متنازعہ سرکلرجاری کیا ہے۔ سرکلر کے مطابق ملازمت کیلئے تیسری زبان کنڑکامضمون قابل قبول نہیں ہوگا۔ ایسے طلبہ  کو کنڑکا علیحدہ امتحان دینا ہوگا۔ اگر طلبہاسکولوں میں پہلی یا دوسری زبان کے طورپرکنڑکو اختیار کرلیں تو ایسے طلبہ کیلئے علیحدہ کنڑامتحان دینے کی ضرورت نہ ہوگی۔


 سینئر صحافی منیراحمد آزاد کہتے ہیں کہ  تیسری زبان کے طورپرکنّڑپڑھنے کے باوجود  سرکاری ملازمت کےلئے علیحدہ کنڑ امتحان پاس کرنے کی شرط مسلم طلبہ  کےلئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ منیراحمد آزاد نے ریاست کے مسلم لیڈروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے حکومت سے رجوع کریں۔ انکا کہنا ہے کہ ریاستی محکموں میں بڑے پیمانے پرتقرریاں ہورہی ہیں۔ اچانک اس طرح کی شرط رکھنے سے مسلم طلبہ کوسرکاری ملازمت حاصل کرنے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔

First published: Feb 23, 2016 11:10 AM IST