KCR: کے سی آر نے کہا بادل پھٹنے کے پیچھے ہوسکتا ہے کوئی غیر ملکی ہاتھ، لیکن کیا ہوسکتی ہے اس کی وجہ؟
راؤ نے حکام کے ساتھ سیلاب سے متعلق امدادی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ موجودہ صورتحال مسلسل بارش کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ محکمہ موسمیات اور کچھ نجی پیشن گوئی کرنے والوں کے مطابق یہ (موسلا دھار بارش) کی صورتحال 29 جولائی تک جاری رہ سکتی ہے۔
راؤ نے حکام کے ساتھ سیلاب سے متعلق امدادی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ موجودہ صورتحال مسلسل بارش کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ محکمہ موسمیات اور کچھ نجی پیشن گوئی کرنے والوں کے مطابق یہ (موسلا دھار بارش) کی صورتحال 29 جولائی تک جاری رہ سکتی ہے۔
اتوار کو سیلاب سے متاثرہ ضلع بھدرادری کوٹھا گوڈم (Bhadradri Kothagudem) کے اپنے دورے کے دوران تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (KCR) نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے شمالی حصوں میں مسلسل بارش کے پیچھے کسی بیرونی سازش کا حصہ ہوسکتا ہے۔ کسی قسم کی 'غیر ملکی سازش' کا اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ دریائے گوداوری کے کنارے بادل پھٹنے کی وجہ بنی ہے۔
کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) نامی ایک نیا طریقہ آ گیا ہے۔ کہتے ہیں اس کے ارد گرد سازشیں ہو رہی ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ کہاں تک سچ ہے۔ کچھ بیرونی ممالک جان بوجھ کر ہمارے ملک میں بادل نخواستہ یہ کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے یہ لیہہ (لداخ) میں کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے اسے اتراکھنڈ میں کیا۔ ہمیں معلومات ملی ہیں جو وہ گوداوری میں بھی کر رہے ہیں۔ موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے جو بھی ہو اس قسم کی آفات آتی ہیں۔ لہذا، ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ راؤ نے حکام کے ساتھ سیلاب سے متعلق امدادی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ موجودہ صورتحال مسلسل بارش کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ محکمہ موسمیات اور کچھ نجی پیشن گوئی کرنے والوں کے مطابق یہ (موسلا دھار بارش) کی صورتحال 29 جولائی تک جاری رہ سکتی ہے۔ لہذا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ امدادی کیمپوں سے لوگوں کو واپس نہ بھیجیں اور مزید کہا کہ ہمیں ان کا خیال رکھنا ہے۔ بادل پھٹنے پر کے سی آر کے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور کریم نگر کے رکن پارلیمان بندی سنجے کمار نے اسے 'صدی کا مذاق' قرار دیا۔
سنجے نے کہا کہ اپنی ’’ناکامیوں‘‘ کو چھپانے کے لیے کے سی آر ڈرامے کر رہے ہیں۔ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ نے مزید الزام لگایا کہ کے سی آر لوگوں کی توجہ کالیشورم پراجیکٹ کے ڈوبنے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک غیر ملکی سازشی تھیوری کی بات کی ہے۔
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ اگر کے سی آر کے پاس بادل پھٹنے کے پیچھے’غیر ملکی ہاتھ‘ کے بارے میں معلومات ہیں تو وہ انٹیلی جنس بیورو، را اور مرکزی حکومت کو بھی معلومات فراہم کریں-
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔