உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا اسپتال میں شریک، لاء کالج میں پروفیسر سے سیاستدان بننے تک کیسا رہا سفر؟

    ’’وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔‘‘

    ’’وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔‘‘

    ایس ایم کرشنا (SM Krishna) ہندوستان میں واپس آ کر رینوکاچاریہ لاء کالج، بنگلور میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر کے طور پر کام کیا۔ وہ پہلی بار 1962 میں قانون ساز اسمبلی اور 1968 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور چوتھی لوک سبھا کے رکن بنے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Jammu | Hyderabad | Karnataka
    • Share this:
      بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا (SM Krishna) کو سانس کی نالی میں شدید انفیکشن کے باعث بنگلورو کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کو منی پال اسپتال، ائیرپورٹ روڈ بنگلور میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھیں سانس کی نالی کا شدید انفیکشن ہے۔ وہ ڈاکٹر ستیہ نارائنا میسور ایچ او ڈی پلمونولوجی اور ڈاکٹر سنیل کارنتھ ایچ او ڈی کی طبی ٹیم کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ وہ وینٹیلیٹی پر ہے۔ ان کی طبی نگرانی راست طور پر وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کر رہے ہیں۔

      وسیع سیاسی کیرئیر:

      کرشنا 1999 تا 2004 کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی رہے اور 2004 میں مہاراشٹر کے گورنر اور بعد میں 2009 اور 2012 کے درمیان وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ یکم مئی 1932 کو پیدا ہوئے۔ کرشنا نے مہاراجہ کالج سے گریجویشن، گورنمنٹ لاء کالج، بنگلور سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور پھر سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی، ڈلاس، یو ایس اے میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی انھوں نے اعلی تعلیم حاصل کی۔

      ہندوستان میں واپس آ کر انھوں نے رینوکاچاریہ لاء کالج، بنگلور میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر کے طور پر کام کیا۔ وہ پہلی بار 1962 میں قانون ساز اسمبلی اور 1968 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور چوتھی لوک سبھا کے رکن بنے۔ وہ پانچویں لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئے، لیکن 1972 میں ریاستی سیاست میں واپس آنے کو ترجیح دی، جب وہ قانون ساز کونسل کے لیے منتخب ہوئے اور انہیں تجارت، صنعت اور پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر شامل کیا گیا، یہ چارج انہوں نے 1972 اور 1977 کے درمیان سنبھالا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      صدر جمہوریہ بننے کے بعد مرمو کا آج سے دورہ کرناٹک، IIIT دھارواڑ کیمپس کا کرے گی افتتاح

      قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سے گورنر تک:

      وہ 1989 میں کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بنے، اس عہدہ پر 1992 تک رہے، وہ 1992 میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ بنے، 1996 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے، وہ اکتوبر 1999 تک اس کے رکن رہے۔ موصوف اکتوبر 1999 سے مئی 2004 تک کرناٹک کے وزیر اعلی رہے۔ کرشنا نے 6 دسمبر 2004 کو مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      راجستھان میں وزیر اعلیٰ عہدے سے متعلق گھمسان، سابق وزیر کے گھر پر گہلوت گروپ کا مجمع

      کانگریس کے ساتھ تقریباً پانچ دہائیوں تک رہنے کے بعد ایس ایم کرشنا مارچ 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اور سینئر رہنما ایس ایم کرشنا کو بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ صحت یاب ہو جائیں اور لوگوں کو ان کی رہنمائی اور عوامی خدمت کا مزید موقع ملے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: