உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق PMاٹل بہاری واجپائی کوBJP لیڈروں نے کیا یاد، آج منارہے ہیں گے 'گڈ گورننس ڈے'

    سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش پر بی جے پی ’گڈ گورننس ڈے‘ منارہی ہے۔

    سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش پر بی جے پی ’گڈ گورننس ڈے‘ منارہی ہے۔

    ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں ہوئی تھی۔ اُن کے یوم پیدائش کو ’گڈ گورننس ڈے‘ (Good Governance Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    • Share this:
      Atal Bihari Vajpayee 97th Birth Anniversary Today: سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی (Atal Bihari Vajpayee) کی یوم پیدائش پر آج انہیں ہر کوئی یاد کررہا ہے۔ ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں ہوئی تھی۔ اُن کے یوم پیدائش کو ’گڈ گورننس ڈے‘ (Good Governance Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔

      یہی وجہ ہے کہ آج کے خاص دن کو بی جے پی (BJP) نے گڈ گورننس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) نے بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی اکانا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنو سے ریاست کے 1 کروڑ طلبہ کو فری ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فونس تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کریں گے۔

      سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، عزت مآب اٹل جی آزادی کے پہلے انگریزوں سے لڑتے ہوئے اور آزادی کے بعد ایمرجنسیمیں بھی جیل گئے، لیکن نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اُن کے روشن خیال ہم سب کے لئے ہندوستان کی تعمیر نو کے لئے روشنی کے مینار ثابت ہوںگے۔ بھارت رتن کے قدموں میں کروڑوں سلام!


      مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ماں بھارتی کا وقار لوٹانے کو زندگی کا مقصد بنا کر اٹل جی نے اپنے مضبوط اقدار اور حیرت انگیز ضمیر سے ملک میں انہوں نے گڈ گورننس کے تصور کو سمجھ کر ہندوستانی سیاست کو ایک نئی سمت دی۔ ایسے منفرد محب وطن محترم جناب اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔


      مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا،
      وہ دن دور نہیں جو بکھرے ہوئے ہندوستان کو دوبارہ متحد کریں گے۔
      گلگت سے گارو پہاڑ تک ہم یوم آزادی منائیں گے۔
      اس سنہری دن کے لیے آج سے کمر کس لیں اور قربانیاں دیں۔
      جو پایا اس میں گم نہ ہو، جو کھویا اس پر غور کرو۔
      قابل احترام اٹل جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔
      GoodGovernanceDay #AtalJiAmarRahen#


      اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ہندوستانی جمہوریت کی عظیم روایتوں کے ایک مضبوط قائد، ایک بصیرت والا، ایک شاندار مقرر، ایک عظیم سیاستدان، @BJP4India کے باپو، 'بھارت رتن'، قابل احترام اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی یوم پیدائش پر سلام۔


      بتادیں کہ اٹل بہاری واجپائی تین مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم رہے۔ سال 1996 میں وہ 13 دن کے لئے وزیراعظم بنے۔ اس کے بعد 1998 سے 1999 میں 13 مہینے کے لئے اور پھر 1999 سے 2004 کے دوران وہ ہندوستان کے وزیراعظم رہے۔ واجپائی کو سال 1992 میں پدما وبھوشن اور سال 2015 میں ہندوستان کے سب سے اعلیٰ شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ وہ 16 اگست 2018 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: