ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے سابق مرکزی جعفرشریف کو پیش کی خراج عقیدت

پرنپ مکھرجی نے آج بنگلورومیں سابق مرکزی وزیرسی کے جعفرشریف کی رہائش گاہ پہنچ کراُنہیں خراج عقیدت پیش کی اوراہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

  • Share this:
سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے سابق مرکزی جعفرشریف کو پیش کی خراج عقیدت
سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔

بنگلورو: سابق صدرجمہوریہ پرنپ مکھرجی نے آج بنگلورومیں سابق مرکزی وزیرسی کے جعفرشریف کی رہائش گاہ پہنچ کراُنہیں خراج عقیدت پیش کی اوراہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔


سابق مرکزی وزیراورکانگریس کے بزرگ لیڈرجعفرشریف کا تین دن پہلے مختصرسی علالت کے بعد انتقال ہوا تھا۔ پرنپ مکھرجی نے جعفرشریف کی تصویرپرگلہائےعقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی۔


اس موقع پرپرنپ مکھرجی نے کہا کہ جعفرشریف اوران کے درمیان دیرنہ اورگہرے تعلقات تھے۔ سابق صدرجمہوریہ نے جعفرشریف کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اورانہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیرکے رحمن خان سمیت کئی مسلم لیڈران، کانگریس پارٹی کے نمائندے موجود تھے۔

First published: Nov 28, 2018 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading