ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

چوتھا ون ڈے میچ :وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری ، جنوبی افریقہ کے سامنے 300 رن کا ہدف

چنئی: خراب دور سے گزر رہی ہے ہندستانی کرکٹ ٹیم راج کوٹ میں مات کھانے کے بعد آج چنئی ایک مرتبہ پھر ساوتھ افریقہ سے سامنا کرنے کیلئے تیار ہے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2015 05:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چوتھا ون ڈے میچ :وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری ، جنوبی افریقہ کے سامنے 300 رن کا ہدف
چنئی: خراب دور سے گزر رہی ہے ہندستانی کرکٹ ٹیم راج کوٹ میں مات کھانے کے بعد آج چنئی ایک مرتبہ پھر ساوتھ افریقہ سے سامنا کرنے کیلئے تیار ہے

چنئی : ہندوستان نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور سریش رینا کی نصف سنچری کی بدولت یک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کیلئے 300 رن کا ہدف رکھا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 140 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 138 رن بنائے ۔


ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کرنے کے بعد میدان پر اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور روہت شرما محض 21 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس بعد شیکھر دھون بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ دھون نے 7 رن بنائے۔


مگر بعد میں وراٹ کوہلی اور اجنکئے رہانے نے 100 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوطی دی ۔مگر رہانے بھی 45 رن کے نجی اسکور پر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے ۔رہانے کے بعد سریش رینا نے کوہلی کا بھرپور ساتھ دیا ۔ دونوں نے 127 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم انڈیا کا اسکور 250کے پار کردیا۔.


رینا نے کافی دنوں کے بعد واپسی کرتے ہوئے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 گیندوں پر 53 رن بنائے ۔ مگر اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کچھ خاص نہیں کرسکا ۔ کپتان دھونی کا بھی بلے اپنا جوہر نہیں دکھا پایا اور وہ محض 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔


خیال رہے کہ اگر آج کے میچ میں بھی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم پھر ناکام رہتی ہے تو ٹوئنٹی 20 کی طرح ون ڈے سیریز بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔ کیوںکہ  پانچ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم  2۔1 سے پہلے سے آگے ہیں  پچھڑ گیا ہے اور آج کا میچ جیتنے کے بعد  مہمان جنوبی افریقہ 3۔1 سے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلے گا۔


First published: Oct 22, 2015 10:16 AM IST