این آئی اے کے 2 ریاستوں میں 40 مقامات پر چھاپے، پی ایف آئی سے متعلق چار افراد زیرحراست
’وہ ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں بھی وہ ملوث تھے‘‘۔
Popular Front of India: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تلنگانہ میں 38 اور آندھرا پردیش میں دو مقامات پر تلاشی کے دوران پوچھ گچھ کے لیے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (National Investigation Agency) نے اتوار کے روز تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 40 مقامات میں تلاشی لی ہے۔ یہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (Popular Front of India) کے خلاف مبینہ طور پر تشدد پسندانہ کارروائیوں کے لیے تربیتی کیمپ چلانے اور مذہب کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے معاملے کے سلسلے میں یہ تلاشی لی گئی ہے۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تلنگانہ میں 38 اور آندھرا پردیش میں دو مقامات پر تلاشی کے دوران پوچھ گچھ کے لیے چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات، دو خنجر اور 8.31 لاکھ روپے سے زیادہ سمیت مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ کیس 4 جولائی کو تلنگانہ کے نظام آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور ریاستی پولیس کی تحقیقات کے دوران چار ملزمان عبدالقادر، شیخ سعد اللہ، محمد عمران اور محمد عبدالمبین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ 26 افراد سے متعلق کیس میں آندھرا پردیش کے کرنول اور نیلور اضلاع میں ایک ایک جگہ کی تلاشی لی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں کے ارتکاب کی تربیت دینے اور مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے لیے کیمپوں کا اہتمام کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں این آئی اے نے 26 اگست کو تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے کیس کا دوبارہ اندراج کیا تھا۔ تلنگانہ میں 38 مقامات پر چھاپے مارے گئے، عہدیدار نے بتایا کہ نظام آباد میں سب سے زیادہ 23 مقامات کی تلاشی لی گئی، اس کے بعد جگتیال میں سات، حیدرآباد میں چار، نرمل میں دو اور عادل آباد اور کریم نگر اضلاع میں ایک ایک جگہ تلاشی لی گئی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔