اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈیوڈ ہیڈلی سے حافظ سعید تک، 26/11 حملوں کے سازشی عناصر کون اور کہاں ہیں؟

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    سعید کو بھی 2019 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ 70 سالہ بوڑھے کو بالآخر 2020 میں 15 سال کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Lucknow | Jammalamadugu
    • Share this:
      تاج محل پیلس ہوٹل (Taj Mahal Palace Hotel) کا جلتا ہوا گنبد، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس کے خون آلود فرش اور دو سالہ بیبی موشے چابڈ ہاؤس میں اپنی آیا سے چمٹا ہوا لڑکا جیسے دھلا دینے والے مناظر آج بھی لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔ 14 سال گزرنے کے بعد بھی یہ تصاویر ہندوستان اور دنیا کو پریشان کرتی رہتی ہیں۔

      نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق ملک پر ہونے والے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں 10 پاکستانی دہشت گرد 26 نومبر 2008 کو سمندری راستے سے ممبئی پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں 18 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 166 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، اس کے علاوہ کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ 26 نومبر کو شروع ہونے والے حملے 29 نومبر تک ممبئی کے مشہور مقامات سی ایس ٹی، اوبرائے ٹرائیڈنٹ، تاج محل پیلس اور ٹاور، لیوپولڈ کیفے، کاما اسپتال، نریمان ہاؤس یہودی کمیونٹی سینٹر کے پر جاری رہے، جن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

      نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق جملہ 10 میں سے 9 دہشت گردوں کو گولی مار دی گئی جب کہ زندہ پکڑے گئے واحد دہشت گرد اجمل قصاب کو چار سال بعد 21 نومبر 2012 کو پھانسی دے دی گئی۔ اس واقعہ کے مجرموں اور ان کی موجودہ صورتحال پر پیش ہیں تفصیلات؟

      حافظ سعید:

      26/11 کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ کے بارے میں کہا گیا کہ حافظ سعید (HAFIZ SAEED) لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کا سربراہ ہے۔ اپریل 2022 میں سعید کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 31 سال قید کی سزا سنائی تھی جس نے ان کے اثاثے ضبط کرنے اور 3,40,000 روپے جرمانے کا بھی حکم دیا تھا۔

      سعید کو بھی 2019 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ 70 سالہ بوڑھے کو بالآخر 2020 میں 15 سال کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی لیکن اسے اکثر پاکستان میں آزادانہ گھومتے اور نفرت انگیز تقاریر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ساجد میر:

      امریکہ نے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں کردار ادا کرنے پر ساجد مجید میر کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام رکھا۔ جون 2022 میں میر کو پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
      ڈیلی او کی رپورٹ کے مطابق 26/11 کے سانحے کا پروجیکٹ مینیجر کہلاتا ہے۔ ایف بی آئی کے مطاب میر ق حملوں کے چیف منصوبہ ساز کے طور پر کام کرتا تھا، مخصوص ہدایت کی پرورای کرتا تھا اور حملوں کے دوران پاکستان میں مقیم کنٹرولرز میں سے ایک تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: