وشاکھا پٹنم کی فارما کمپنی میں گیس لیک، 2 لوگوں کی موت، 4 کی حالت نازک
موصولہ اطلاعات کے مطابق، گیس کے رساو سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ چار لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 30, 2020 09:02 AM IST

حکام کے مطابق، گیس کا رساو پروادا فارما سٹی کی لاف سائنس کی فیکٹری میں ہوا
حیدرآباد۔ آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں واقع ایک فارما کمپنی کی فیکٹری میں زہریلی گیس کے رساو کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، گیس کے رساو سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ چار لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ انہیں نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کو صبح میں پیش آیا۔ انتظامیہ نے آس پاس کے گاووں کو خالی کرا دیا ہے۔ پروادا فارما سٹی کے دو کلو میٹر کے دائرے میں گیس رساو کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔
#UPDATE - 2 people dead & 4 admitted at hospitals. Situation under control now. The 2 persons who died were workers and were present at the leakage site. Gas has not spread anywhere else: Uday Kumar, Inspector, Parwada Police Station https://t.co/ogbuc3QfoY pic.twitter.com/TuPCeWK8ZF
— ANI (@ANI) June 30, 2020
پچھلے دو مہینے میں ضلع میں گیس رساو کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ایل جی پالیمر کی کیمیکل فیکٹری میں 7 مئی کو ایک بڑا گیس رساو ہوا جس میں کم سے کم بارہ لوگوں اور کئی مویشیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اسی طرح کا گیس رساو ( رائے گڑھ، چھتیس گڑھ میں ایک پیپر مل میں) اور ایک بوائلر بلاسٹ ( نیویلی، تمل ناڈو) میں ہوا تھا۔