ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

GHMC Election Results 2020: نتائج کے بعد اسد الدین اویسی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو لے کر کہا کہ ہم جمہوری طریقہ سے بی جے پی سے لڑتے رہیں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اپنے پاوں جمانے سے روکیں گے ۔

  • Share this:
GHMC Election Results 2020: نتائج کے بعد اسد الدین اویسی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات
GHMC Election Results 2020: نتائج کے بعد اسد الدین اویسی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

تلنگانہ میں برسراقتدار ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد نگرنگم ( جی ایچ ایم سی) میں اقتدار برقرار رکھ سکتی ہے ، لیکن اس کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے ۔ بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔  ٹی آر ایس کو 150 سیٹوں میں سے 55 سیٹیں ملی ہیں ۔ وہیں بی جے پی نے 48 سیٹوں اور ایم آئی ایم نے 44 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ تاہم ایک سیٹ کے نتیجہ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے پاس اس نگرنگم میں صرف چار سیٹیں تھیں ۔ اویسی کی پارٹی اس مرتبہ تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ وہ گزشتہ انتخابات میں 44 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی ۔


نتائج آنے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم نے 44 سیٹیں جیتی ہیں ۔ میں نے سبھی نومنتخب کارپوریٹرس سے بات کی ہے اور ان سے کل سے ہی کام شروع کرنے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو لے کر کہا کہ ہم جمہوری طریقہ سے بی جے پی سے لڑتے رہیں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اپنے پاوں جمانے سے روکیں گے ۔






خیال رہے کہ ٹی آر ایس نے سبھی 150 سیٹوں پر جبکہ بی جے پی نے 149 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔ وہیں کانگریس نے 146 اور ایم آئی ایم نے 51 سیٹوں پر امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 04, 2020 11:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading