ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

GHMC Elections 2020: انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لئے تمام جماعتیں سرگرم

اس انتخابی مہم کے دوران الزامات اور جوابی الزامات اور کئی طرح کی رعایتیں و وعدے کئے جارہے ہیں۔بی جے پی جو جی ایچ ایم سی پر قبضہ کے لئے تمام تر مساعی کررہی ہے، نے سرکردہ لیڈروں بشمول مرکزی وزیر داخلہ کی خدمات سے استفادہ کیا ہے تاکہ مہم چلائی جاسکے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 25, 2020 06:29 PM IST
  • Share this:
GHMC Elections 2020: انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لئے تمام جماعتیں سرگرم
گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تیز تر مہم اپنے عروج پر 

حیدرآباد۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(GHMC Elections) الیکشن کی تیز تر مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے کیونکہ مقابلہ میں حصہ لینے والی جماعتیں رائے دہندگان کوراغب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ اصل مقابلہ کرنے والی جماعتوں بشمول ٹی آر ایس،کانگریس، بی جے پی اور مجلس کے مقابلہ کرنے والے سرکردہ لیڈران نے سلسلہ وار روڈ شوز،ریلیوں،عوامی جلسوں سے خطاب کے ساتھ ساتھ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک گھر گھرمہم چلارہے ہیں تاکہ رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہوسکے۔


اس انتخابی مہم کے دوران الزامات اور جوابی الزامات اور کئی طرح کی رعایتیں و وعدے کئے جارہے ہیں۔بی جے پی جو جی ایچ ایم سی پر قبضہ کے لئے تمام تر مساعی کررہی ہے، نے سرکردہ لیڈروں بشمول مرکزی وزیر داخلہ کی خدمات سے استفادہ کیا ہے تاکہ مہم چلائی جاسکے۔ امت شاہ امکان ہے کہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے مہم چلائیں اور بعض منتخب ریلیوں میں شریک ہوں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔


بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندرفڈنویس بھی توقع ہے کہ شہر میں بی جے پی کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ بی جے پی کا منشور اندرون دو دن جاری کردیاجائے گاجبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والی دیگر دو جماعتوں ٹی آرایس اور کانگریس نے پہلے ہی اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے جس میں رائے دہندوں سے کئی وعدے کئے گئے ہیں۔


 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 25, 2020 06:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading