GHMC Polls: حیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن میں اویسی نے ڈالا ووٹ، کہا۔ یہاں کی زبان اور تہذیب کے لئے ووٹ کریں
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 150 وارڈوں کے الیکشن کے لئے 74,44,260 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک چلے گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 01, 2020 09:05 AM IST

GHMC Polls: اسدالدین اویسی نے ڈالا ووٹ، کہا۔ یہاں کی زبان اور تہذیب کے لئے ووٹ کریں۔ فوٹو اے این آئی
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اسد الدین اویسی کے گڑھ مانے جانے والے اس علاقے کے میونسپل الیکشن میں بی جے پی بھی پورے دم خم کے ساتھ اتری ہے۔ اس الیکشن میں اسمبلی اور پارلیمانی الیکشن کی طرح انتخابی تشہیر کی گئی اور کئی قومی سطح کے لیڈران میدان میں اترے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 150 وارڈوں کے الیکشن کے لئے 74,44,260 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک چلے گی۔ اس الیکشن میں 150 سیٹوں پر 1،122 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو ہو گی۔
Telangana: MoS (Home) G Kishan Reddy stands in a queue at Deeksha Model School in Kachiguda, designated as a polling booth, as he waits for his turn to cast his vote for #GHMCElections2020 pic.twitter.com/4BQwgOHeQy
— ANI (@ANI) December 1, 2020
#Hyderabad: AIMIM President Asaduddin Owaisi casts his vote for #GHMCElections2020
"I appeal to the people of Hyderabad to cast their vote today to strengthen democracy," he says. pic.twitter.com/srF8enqPTU
— ANI (@ANI) December 1, 2020
اویسی نے کہا '' میں نے اپنے آئین کے اختیار سے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔ میں حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ ووٹ کا استعمال کریں۔ یہاں کی زبان اور تہذیب کے لئے ووٹ کریں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں اور جمہوریت کو مضبوط کریں''۔ انہوں نے کہا '' میں اس لئے اپیل کر رہا ہوں کہ آپ نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کیجئے۔ زیادہ تر دیکھا یہ جا رہا ہے کہ شہری علاقوں میں پولنگ فیصد مسلسل کم ہو رہا ہے۔ بیلٹ پیپر کا کافی برسوں کے بعد یہاں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ الیکشن حیدرآباد مستقبل کے لئے لڑا جا رہا ہے، ہماری لڑائی ان سے ہے جو حیدرآباد کو بدلنا چاہتے ہیں''۔