உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام معلومات: راجیہ سبھا کے انتخابات سے لے کر UPSC کے تازہ نتائج تک، جانیے اہم معلومات

    کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا آغاز 4 جون کو ہوا۔

    کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا آغاز 4 جون کو ہوا۔

    بی جے پی کے ایم ایل اے ایم راگھونندن راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں پہلے کچھ تصویریں دکھائی تھیں اور الزام لگایا تھا کہ اس میں اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے کا بیٹا بھی ملوث ہے۔ ریاستی حکومت اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس کے شدید سیاسی حملے کی زد میں آئی۔

    • Share this:
      یو پی ایس سی (UPSC) سول سروسز سے لے کر ایس ایس یس (SSC) بھرتی کے امتحانات تک کالج میں داخلے سے لے کر گروپ ڈسکشن تک عام معلومات کے سوالات تقریباً ہر امتحان کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لیے News18 ایک ہفتہ وار کالم GK Capsule پیش کررہا ہے۔ جب کہ ہم آپ کو ہفتہ وار نیوز ریپ فراہم کرتے ہیں، کسی مخصوص موضوع یا امتحان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے @news18dotcom پر رابطہ کریں۔

      یونین پبلک سروس کمیشن 5 جون کو 2022 کے سیشن کے لیے یو پی ایس سی کے پریلیم امتحانات شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا گیا ہے اور طلباء سول سروسز کے امتحان سے پہلے اپنی حتمی نظرثانی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کو اپنے ارد گرد رونما ہونے والے تازہ ترین واقعات کے بارے میں جاننا چاہیے۔ امتحان کی تیاری میں آپ کی مدد کرنے کے لیے،ہم اس ہفتے کے تازہ ترین اپ ڈیٹس پیش کررہے ہیں۔

      کھیلو انڈیا یوتھ گیمز
      کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا آغاز 4 جون کو ہوا۔ شاندار افتتاحی تقریب ہفتہ کو گڑگاؤں کے تاؤ دیوی لال کمپلیکس میں ہوئی۔ پہلی بار ہر ہندوستانی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کھیلو انڈیا ایڈیشن میں حصہ لے رہا ہے۔ افتتاحی شہر کے علاوہ چار شہر بشمول امبالا، شاہ آباد، چندی گڑھ اور نئی دہلی مختلف کھیلوں کی میزبانی کریں گے۔

      فرانسیسی اوپن:

      ٹینس ٹورنامنٹ ہر سال فرانس کے شہر پیرس میں ہوتا ہے۔ یہ چار بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے جسے گرینڈ سلیم کے نام سے جانا جاتا ہے، باقی تین آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن ہیں۔ حال ہی میں ’ہمارے پاس 1028 دن باقی ہیں‘ کے پیغام والی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ایک ماحولیاتی کارکن نے کاسپر روڈ اور 2014 یو ایس اوپن چیمپئن مارین سلِک کے درمیان فرانسیسی اوپن کے مردوں کے سیمی فائنل میں انھوں نے خود کو دھاتی تاروں اور گوند کے ساتھ جال سے جوڑ کر اور گھٹنے ٹیک کر روک دیا تھا۔

       

      مزید ٖپڑھیں: Remarks on Prophet:خلیجی ممالک کو کیوں اتنی ترجیح دے رہا ہندوستان، جانیے کیا ہیں اقتصادی، سفارتی اور سیاسی نقصانات
       یہ بھی پڑھیں:
      OIC: او آئی سی نے ہندوستان کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ، اقوام متحدہ سے ایکشن لینے کی اپیل


       

      راجیہ سبھا کے انتخابات:

      اس سال جولائی اور اگست میں ریٹائر ہونے والے اراکین کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات 10 جون کو ہوں گے۔ جمعہ کو کانگریس لیڈر پی چدمبرم، کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے جینت چودھری سمیت 41 امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے۔ راجیہ سبھا کے انتخابات اب مہاراشٹر میں چھ، راجستھان میں چار، کرناٹک میں چار اور ہریانہ میں دو سیٹوں کے لیے ہوں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: