உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ کی گولابھاما ساڑیاں یونیسکو کی فہرست میں شامل، سدی پیٹ کے بنکروں کو ملاعالمی اعزاز

    یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں ٹیکسٹائل کی تاریخ کو درج کیا ہے۔

    یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں ٹیکسٹائل کی تاریخ کو درج کیا ہے۔

    سدی پیٹ گولابھاما ساڑھیوں کے علاوہ تلنگانہ کی ہمرو کی بنائی اور گونگاڈی بھیڑ کے اون کے کمبل بھی یونیسکو کی ملک کے تقریباً 50 مشہور ٹیکسٹائل دستکاریوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Jammu | Mumbai | Delhi | Lucknow
    • Share this:
      تلنگانہ حکومت نے اتوار کے روز اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی اور ثقافتی ادارے (Unesco) کے ذریعہ ہندوستان کے مشہور دستکاری کے طور پر ضلع سدی پیٹ میں بنی گول بھاما ساڑیوں کی ایک منفرد قسم کی فہرست سازی کی ستائش کی۔ ریاستی وزیر خزانہ اور صحت کے وزیر ٹی ہریش راؤ سدی پیٹ حلقہ کی نمائندگی بھی کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ یونیسکو نے ریاستی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ سدی پیٹ میں بنی ہوئی گولابھاما ساڑیاں ملک کے مشہور دستکاریوں میں درج ہیں۔

      اسے سدی پیٹ کے بنکروں کی مہارت کا اعزاز بتاتے ہوئے راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاستی ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کے ذریعے گول بھما ساڑیوں کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے اور پورے ملک میں اسٹال لگائے گی۔

      انہوں نے کہا کہ سدی پیٹ کی گولابھاما ساڑیوں کو تقریباً 10 سال قبل جغرافیائی اشاریہ کا ٹیگ دیا گیا تھا اور اب یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس نے یونیسکو کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سدی پیٹ ان منفرد ساڑھیوں کا واحد پتہ بن گیا ہے جو خصوصی طور پر مقامی بنکروں کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں۔ ہم یہ گولابھاما ساڑیاں ملک کے مختلف حصوں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو بطور تحفہ پیش کریں گے۔

      بنکروں کی جانب سے کی جانے والی منفرد کوششوں کو یونیسکو نے ’’ 21 ویں صدی کے لیے ہاتھ سے تیار: روایتی ہندوستانی ٹیکسٹائل کی حفاظت‘‘ کا نام دیا ہے۔ یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں ٹیکسٹائل کی تاریخ کو درج کیا ہے۔



      مزید پڑھیں: 


      سدی پیٹ گولابھاما ساڑھیوں کے علاوہ تلنگانہ کی ہمرو کی بنائی اور گونگاڈی بھیڑ کے اون کے کمبل بھی یونیسکو کی ملک کے تقریباً 50 مشہور ٹیکسٹائل دستکاریوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: