உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری: 1 ہفتے بعد کسانوں کے اکاونٹ میں آئیں گے 4000 روپے، ریاستی حکومتوں نے کرلی ہے تیاری، چیک کریں اسٹیٹس

    کسانوں کو سمان ندھی یوجنا کے تحت اگلی قسط جلد ہی جاری کی جائیگی۔

    کسانوں کو سمان ندھی یوجنا کے تحت اگلی قسط جلد ہی جاری کی جائیگی۔

    ملک کے کروڑوں کسانوں کے لئے اس بار کی قسط نئے سال کا تحفہ (New Year Gift) ہونے والا ہے۔ اسکیم کے تحت اہل کسانوں کو آنے والی 15 تاریخ کو 10ویں قسط (PM Kisan Yojana 10th Installment) کے 2000-2000 ہزار روپے ملنے والے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: PM Kisan Yojana 10th Installment:ملک کے کروڑوں کسانوں کے لئے اس بار کی قسط نئے سال کا تحفہ (New Year Gift) ہونے والا ہے۔ اسکیم کے تحت اہل کسانوں کو آنے والی 15 تاریخ کو 10ویں قسط (PM Kisan Yojana 10th Installment) کے 2000-2000 ہزار روپے ملنے والے ہیں۔ کچھ کسانوں کو 4000 روپے ملنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، مودی حکومت 15 دسمبر کو آپ کے اکاونٹ میں دسمبر۔مارچ والی 2000 روپے کی قسط ڈال دے گی۔ کچھ ریاستوں کی سرکاروں نے Rft Sign کردیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب مرکزی حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔ وہیں، کچھ ریاستوں کے کسانوں کے اسٹیٹس میں ابھی Waiting for approval by state لکھا نظر آرہا ہے، جو ایک دو دن کے اندر ایک قدم آگے بڑھ جائے گا۔

      جی ہاں۔۔۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (PM Kisan Samman Nidhi Yojana) کے تحت کسانوں کے کھاتے میں جلد ہی اگلی قسط کے پیسے آنے والے ہیں۔ اگر کسان دسویں قسط (10th installment) کا انتظار کررہے ہیں تو اُنہیں 15 دسمبر کو دسویں قسط کے 2000 روپے اکائونٹ میں آجائیں گے۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت نے اب تک ملک کے 11.37 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک اکاونٹ میں سیدھے 1.58 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ٹرانسفر کرچکی ہے۔

      ان کسانوں کو ملیں گے 4000 روپے
      آپ کو بتادیں کہ جن کسانوں کو ابھی تک 9ویں قسط کا فائدہ نہیں ملا ہے تو اُن لوگوں کے کھاتوں میں دو قسطوں کا پیسہ ایک ساتھ جمع کیا جائے گا یعنی اُن کے کھاتے میں 4000 روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے۔ لیکن آپ کو بتادیں کہ یہ سہولت اُن کانوں کو ہی ملے گی جنہوں نے 30 ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کرایا ہوگا۔

      آپ کو پیسے ملیں یا نہیں چیک کریں
      اگر آپ نے PM Kisan اسکیم کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی لسٹ میں آپ کا نام ہے یا نہیں؟
      لسٹ میں ایسے چیک کریں گے اپنا نام۔
      1- سب سے پہلے آپ کو پی ایم کسان یوجنا کی آفیشل ویب سائٹ https://pmkisan.gov.in پر وزٹ کرنا ہوگا۔
      2- اس کے ہوم پیج پر آپ کو Farmers Corner کا آپشن دکھائی دے گا۔
      3- Farmers Corner سیکشن کے اندر آپ کو Beneficiaries List کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
      4- پھر آپ کو ڈراپ ڈاون لسٹ سے ریاست، ضلع، بلاک اور گاوں کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔
      5- اس کے بعد آپ کو Get Report پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد استفادہ کنندگان کی پوری لسٹ سامنے آجائے گی، جس میں آپ اپنا نام چیک کرسکتے ہیں۔

      اس طرح چیک کریں قسط کا اسٹیٹس
      ویب سائٹ پر پہنچنے کے بعد رائٹ سائیڈ میں فارمرس کارنر پر کلک کریں۔ اس کے بعد بینیفشیئری اسٹیٹس آپشن پر کلک کریں، جس کے بعد نیا پیج کھلے گا۔ اب اپنا آدھار نمبر، موبائل نمبر ڈالیں۔ اس کے بعد آپ کو اپنے اسٹیٹس کی پوری جانکاری مل جائے گی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: