اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گوگل نے ڈوڈل بنا کر کملا دیوی چٹوپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا

    نئی دہلی۔ گوگل نے مشہور سماجی مصلح اور مجاہد آزادی کملا دیوی چٹوپادھیائے کی 115 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ گوگل نے مشہور سماجی مصلح اور مجاہد آزادی کملا دیوی چٹوپادھیائے کی 115 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کملا دیوی چٹوپادھیائے نے آزادی کے بعد انڈین ہینڈلوم اور تھیٹر کے میدان میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ڈوڈل میں ان کی کارکردگی کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے ۔

      ان کی پیدائش 3 اپریل 1903 میں منگلور (کرناٹک) میں ہوئی تھی۔ جب وہ محض سات برس کی تھیں تب ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور 14 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوگئی تھی لیکن دو برس بعد ہی ان کے شوہر کی بھی موت ہوگئی تھی۔ بعد میں انہوں نے سروجنی نائیڈو کے بھائی ہریندر ناتھ چٹوپادھیائے سے شادی کرلی۔ بیوہ کی شادی اور ذات سے علیحدہ شادی کرنے کی وجہ سے وہ تنقید کا نشانہ بھی بنیں لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔

      انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا جس میں شنکر پاروتی اور دھنا بھگت شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو خاموش فلمیں بھی کی تھیں۔ کملا دیوی اپنے شوہر ہریندر ناتھ چٹوپادھیائے کے ہمراہ لندن چلی گئی تھیں لیکن جب 1923 میں انہیں گاندھی جی کی عدم تعاون تحریک کے بارے میں پتہ چلا تو وہ ہندستان لوٹ آئیں اور تحریک آزادی میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے گاندھی کے نمک ستیہ گرہ میں بھی حصہ لیا تھا۔

      First published: