உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Google Maps: گوگل میپس کی پیش رفت، ہندوستان کے 10 شہروں کے ساتھ حیدرآباد میں اسٹریٹ ویو کا ہوگاآغاز

    ٹریفک پولیس توقع کر رہی ہے کہ اس کی وجہ سے شہر میں زیادہ بھیڑ جلد کم ہو جائے گی۔

    ٹریفک پولیس توقع کر رہی ہے کہ اس کی وجہ سے شہر میں زیادہ بھیڑ جلد کم ہو جائے گی۔

    گوگل نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بنگلورو ٹریفک پولیس نے پہلے ہی اسٹریٹ ویو کے لیے گوگل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس سے شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس سے مقامی ٹریفک اتھارٹی کو اہم چوراہوں پر سڑکوں کی بھیڑ کو منظم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

    • Share this:
      حیدرآباد (Hyderabad): حیدرآباد میں مختلف مقامات کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے گوگل میپس (Google Maps) نے 27 جولائی کو ہندوستان کے 10 شہروں کے ساتھ حیدرآباد میں اسٹریٹ ویو سروس (Street View service) کا آغاز کیا۔ گوگل میپس نے حیدرآباد کی دو کمپنیوں کے ساتھ مل کر اس سروس کو متعارف کرایا ہے۔ اس نے بنگلور، چنئی، دہلی، ممبئی، حیدرآباد، پونے، ناسک، وڈودرا اور احمد نگر سمیت 10 شہروں کی تازہ ترین تصاویر دستیاب کرائی ہیں۔ یہ مقامی کمپنیوں کے اشتراک سے مذکورہ شہروں میں 1,50,000 کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔

      میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جینیس انٹرنیشنل کارپورریشن لمیٹیڈ (Genesys International Corporation Limited ) کے منیجنگ ڈائریکٹر ساجد ملک نے کہا کہ جینیس انٹرنیشنل (Genesys International) اور ٹیک مہندرا (Tech Mahindra) کے ساتھ مل کر گوگل 2022 کے آخر تک 50 شہروں میں اسٹریٹ ویو سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بھاری رش والی جگہوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مقامی ٹریفک حکام کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ پہلی ہندوستانی کمپنی ہے جو ملک کے تمام بڑے شہروں میں اسٹریٹ امیجنگ کررہی ہے اور کوئی بھی اسٹریٹ لائیو ویو کے ذریعہ حیدرآباد میں سڑکوں اور زمین کے نشانات دیکھ سکتا ہے۔ ساجد ملک نے کہا کہ ان کی ٹیمیں شہر کے بیشتر علاقوں کی تصاویر لے رہی ہیں اور فوری اثر کے ساتھ نیٹیزنز (صارفین) کو دستیاب کر رہی ہیں۔

      حیدرآباد میں قائم گوگل (Google) کے عہدیداروں کے مطابق کمپنی مقامی ٹریفک کنٹرول حکام کے ساتھ شراکت میں کولکاتا میں اسٹریٹ ویو سروس شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی حیدرآباد میں لائیو اسٹریٹ ویو پر مقامی کاروباری اداروں کے لیے لائیو مقام کا دورہ کرنے کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

      ہوا کے معیار سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے گوگل سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے ساتھ بھی رابطہ کر رہا ہے۔ گوگل میپس ایپ کے دائیں جانب ’لیئرز‘ بٹن کو دبانے سے کوئی بھی خاص شہر کی ہوا کے معیار کی معلومات براہ راست حاصل کرسکتا ہے۔

      مزید پڑھیں:ممبئی 26/11 دہشت گردانہ حملہ: سابق ہندوستانی ڈپلومیٹ کا بڑا انکشاف، پاکستانی فوج نے کہی تھی یہ بات

      گوگل نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ بنگلورو ٹریفک پولیس نے پہلے ہی اسٹریٹ ویو کے لیے گوگل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس سے شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس سے مقامی ٹریفک اتھارٹی کو اہم چوراہوں پر سڑکوں کی بھیڑ کو منظم کرنے میں مدد مل رہی ہے اور آخر کار پورے شہر میں پھیل جائے گی۔

      مزید پڑھیں: کرناٹک میں بی جے پی لیڈر پروین نیٹارو کے قتل کی جانچ NIA کو سونپی گئی

      پہلی بار گوگل نے اسٹریٹ ویو کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ بنگلورو ٹریفک جوائنٹ کمشنر روی کانتھے گوڈا نے کہا کہ ہم پہلے ہندوستانی شہر ہیں جس نے گوگل کے ساتھ ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ کمپنی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گوگل کے نظرثانی شدہ پلان کے نتیجے میں دن کے دوران پائلٹ چوراہے سے گزرنے والے فی ڈرائیور کے انتظار کے وقت میں اوسطاً 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ٹریفک پولیس توقع کر رہی ہے کہ اس کی وجہ سے شہر میں زیادہ بھیڑ جلد کم ہو جائے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: