کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں اب قبرستان کی جگہ ختم ہوتی جارہی ہے، جس کی بنا پرمسلمانوں میں تشویش بھی پائی جارہی ہے۔ دراصل بنگلورو کے قدوس صاحب قبرستان میں اب صرف 15 فیصد جگہ خالی ہے جبکہ یہ شہرکا سب سے بڑا اورسب سے قدیم قبرستان ہے۔
قدوس صاحب قبرستان صرف بڑاہی نہیں بلکہ یہ قبرستان 30 ایکڑاراضی پرمشتمل ہے یہ قبرستان جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے زیرانتظام ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ قدوس صاحب قبرستان کیلئے حکومت مزید 100 ایکڑاراضی حکومت فراہم کرے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہرکے مضافات میں 100ایکڑ اراضی فراہم کی جائے۔ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے صدرعبدالستارسیٹھ نے جلد از جلد قبرستان کے لئے زمین دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرناٹک حکومت کے وزیراقلیتی بہبود اوراوقاف ضمیراحمد خان نےکہا ہے کہ صرف بنگلوروہی نہیں، دیگرشہروں میں بھی قبرستانوں کی ضرورت ہے۔ حکومت اس مسئلے کو حل کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری زمینیں نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ زمینیں خریدی جائیں گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔