GHMC Election Results 2020: ابتدائی رجحانات میں بی جے پی آگے، ٹی آر ایس سے کانٹے کا مقابلہ
حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے جس کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 30 جگہوں پر ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ 8،152 عملے کو ووٹوں کی گنتی میں تعینات کیا گیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 04, 2020 10:37 AM IST

GHMC Election Results 2020: ابتدائی رجحانات میں بی جے پی آگے، ٹی آر ایس سے کانٹے کا مقابلہ
حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل الیکشن (Greater Hyderabad Municipal Elections 2020) کے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ صبح 10 بجے تک بی جے پی 63 سیٹوں پر آگے، جب کہ ٹی آر ایس 24 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ 10 سیٹوں پر ایم آئی ایم جبکہ 4 سیٹوں پر کانگریس آگے چل رہی ہے۔ اس سے پہلے انتخابی تشہیر کے دوران سبھی پارٹیوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا۔ حالانکہ، یکم دسمبر کو ہوئے الیکشن میں 74.67 لاکھ اندراج شدہ رائے دہندگان میں سے صرف 34.50 لاکھ رائے دہندگان نے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
Counting for Greater Hyderabad Municipal Corporation (GHMC) elections begins. #Telangana https://t.co/VxDKDtSsgs
— ANI (@ANI) December 4, 2020
جی ایچ ایم سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ صبح 10 بجے تک بی جے پی 74 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ ٹی آر ایس نے 31 سیٹوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین 13 سیٹوں پر آگے ہے اور ایک سیٹ جیت چکی ہے۔ کانگریس ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا پورا عمل ووٹنگ مراکز میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید کیا جائے گا۔ الیکشن میں بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا گیا تھا لہذا نتیجوں کے بارے میں شام یا رات تک تصویر واضح ہو پائے گی۔
ٹی آر ایس کی انتخابی تشہیر کی کمان پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو کے ہاتھوں میں رہی۔ پارٹی صدر اور وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے بھی ایک عوامی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی اکبر الدین اویسی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی انتخابی تشہیر کی قیادت کی۔ تلنگانہ ریاست کے کانگریس صدر اور رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی اور دیگر سینئر لیڈروں نے کانگریس کے لئے انتخابی مہم چلائی۔
وہیں، دوسری طرف بی جے پی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر، اسمرتی ایرانی جیسے اپنے لیڈروں کو انتخابی تشہیر کے لئے بھیج کر اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی۔