உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک کابینہ میں ردوبدل کو کانگریس اعلی کمان کی ہری جھنڈی ، ان 13 وزرا کی ہوسکتی ہے چھٹی

    بنگلورو : کرناٹک کی کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کو کانگریس اعلی کمان نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

    بنگلورو : کرناٹک کی کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کو کانگریس اعلی کمان نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

    بنگلورو : کرناٹک کی کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کو کانگریس اعلی کمان نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک کی کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کو کانگریس اعلی کمان نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ وزیراقلیتی بہبود ڈاکٹرقمرالاسلام سمیت 13وزرا کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
      میٹنگ کے بعد وزیراعلی سدا رمیا نے کہا کہ پارٹی اعلی کمان نے کابینہ میں ردوبدل کے لئے منظوری دے دی ہے۔فی الوقت ہمارے پاس34وزرا ہیں۔ کابینہ میں توسیع نہیں ردوبدل کی جائے گی ۔ ردوبدل کے لئے اُنہوں نے ہمیں اختیاردیا ہے۔ ایک یا دو دن میں گورنر سے وقت لے لیا جائےگا۔
      بتایا جارہا ہے کہ ریاست کی موجودہ کابینہ سے 13 وزرا کو ہٹانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں ڈاکٹر قمرالاسلام، سری نیواس پرساد، پرمیشورنائک، کیمنے رتناکر، امبریش، کرشنا بائرےگوڈا، دنیش گنڈوراؤ، بابوراؤ چِن چن سُور، ابھئے چندجین، ایس آرپاٹل، شامنورشیوشنکرپا، ونئے کمار سور کے اورمنوہرتحصیلدار شامل ہیں۔
      وہیں ذرائع کے مطابق وزیراعلی سدا رمیا12نئے وزرا کوشامل کرنے والے ہیں۔ ان میں دو مسلم چہرے بھی ہیں۔ میسور کے رکن اسمبلی تنویرسیٹھ اور بنگلورو کے رکن اسمبلی این اے حارث کو کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔
      First published: