உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن امتحانات کی کیسے کریں تیاری، Current Affairs سے متعلق رہنمائی

    تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (Telangana State Public Service Commission) امتحانات میں عام طور پر موجودہ حالات و واقعات سے متعلق سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ ایک امیدوار سے کسی بھی واقعے کے بارے میں درج ذیل تفصیلات جاننے کی توقع کی جاتی ہے۔ کرنٹ افیئرز  میں تیاری کے لیے مکمل تفصیلات یہاں پیش ہیں:

    تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (Telangana State Public Service Commission) امتحانات میں عام طور پر موجودہ حالات و واقعات سے متعلق سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ ایک امیدوار سے کسی بھی واقعے کے بارے میں درج ذیل تفصیلات جاننے کی توقع کی جاتی ہے۔ کرنٹ افیئرز میں تیاری کے لیے مکمل تفصیلات یہاں پیش ہیں:

    تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (Telangana State Public Service Commission) امتحانات میں عام طور پر موجودہ حالات و واقعات سے متعلق سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ ایک امیدوار سے کسی بھی واقعے کے بارے میں درج ذیل تفصیلات جاننے کی توقع کی جاتی ہے۔ کرنٹ افیئرز میں تیاری کے لیے مکمل تفصیلات یہاں پیش ہیں:

    • Share this:
      کسی بھی مسابقتی امتحان میں کرنٹ افیئرز (معلوماتِ عامہ) طلبا کے لیے نصاب کا سب سے وسیع، اہم اور ایک حد تک خوف زدہ حصہ ہوتا ہے۔ اکثر طلبا میں یہ احساس ہوتا ہے کہ حالات حاضرہ کی نوعیت ہمہ جہت ہوتی ہے اور اسے سمجھنا مشکل ہے وہیں بہت سے طلبا کے لیے یہ موضوع دلچسپ ہوتا ہے۔ اس مضمون کا مقصد بنیادی طور پر مسابقتی امتحانات کے لیے کرنٹ افیئرز کے نصاب سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ مضموں معلومات عامہ سے متعلق تیاری کے لیے واضح رہنمائی فراہم کرتا ہے تا کہ طلبا مسابقتی امتحانات میں سوالیہ پرچے کو درست انداز میں اور کم وقت میں حل کرسکیں۔

      سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کرنٹ افیئرز کیا ہیں؟ حالات حاضرہ کوئی الگ موضوع نہیں ہے۔ یہ بنیادی طور پر وہ واقعات ہیں، جو موجودہ دور میں سماجی، اقتصادی، سیاسی اور اسی طرح کے مختلف شعبوں میں رونما ہونے والے واقعات ہیں۔ اس لیے امیدوار کو خبروں کے پس منظر کے ساتھ واقعات اور حالات کو سمجھنا چاہیے۔

      تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (Telangana State Public Service Commission) کے امتحانات میں عام طور پر موجودہ حالات و واقعات سے متعلق سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ ایک امیدوار سے عام طور پر کسی بھی واقعہ کے بارے میں درج ذیل تفصیلات جاننے کی توقع کی جاتی ہے۔ حالات حاضرہ کے لیے مخصوص نقطہ نظر ذیل میں زیر بحث ہے:

      ہندوستانی سیاست (Indian Polity)

      یہ سب سے زیادہ اہم مضامین میں سے ایک ہے کیونکہ حکومت، نظم و نسق کے ضمن میں یے معلومات کارکرد ہوتی ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم امور  جن پر ایک طالب  علم کو سیاست میں توجہ دینی چاہیے وہ یہ ہیں:

      آئینی ترامیم (Constitutional Amendments):

      • نئی ترامیم - ترمیمی نمبر، دفعہ میں ترمیم یا نئی دفعہ کا اضافہ کیا گیا اور اس کا کیا مقصد ہے۔ مثال کے طور پر 127 ویں آئینی ترمیمی بل OBCs کی ریاستی فہرست سے متعلق ہے۔

      • پرانی ترامیم سے متعلق بھی سوالات ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبنی ہے، تو اس کیس کا نام کیا ہے۔ یہ سوال حال فی الحال سے متعلق بھی ہوسکتا ہے اور تاریخی نوعیت کا بھی ہوسکتا ہے۔

      عام قوانین (Ordinary Laws):

      پارلیمنٹ کی طرف سے نافذ کیا گیا کوئی بھی نیا قانون کونسا ہے؟ اس کا مقصد اور اہم خصوصیات کیا ہیں؟ صرف ان قانون سازی سے متعلق مطالعہ فائدہ مند ہوسکتا ہے، جن پر خبروں میں بڑے پیمانے پر بحث کی جاتی ہے۔ اگر کسی کمیٹی کی طرف سے سفارش کی جاتی ہے، تو اس کمیٹی کا نام کیا ہے؟ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبنی سوال ہے تو اس کیس کا نام پوچھا جاسکتا ہے۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے تیز دوڑ، امتحانات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

      • موجودہ قانون سازی میں کی گئی کوئی بھی ترمیم کے بارے میں بھی سوال آسکتا ہے۔ مثال کے طور پر پروہییشن آف چائلڈ میرج (ترمیمی) بل 2021 کا مقصد لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنا ہے۔ اسی طرح کے دیگر قوانین یا بلز سے متعلق سوال آسکتا ہے۔

      کمیٹیاں (Committees):

      • نئی مقرر کردہ کمیٹیاں - کمیٹی کا نام اور اس کا مقصد

      مثال کے طور پر حکومت تلنگانہ کی طرف سے مقرر کردہ انتظامی اصلاحات پر اعلیٰ سطحی کمیٹی جس کی سربراہی اسٹیمپس اور رجسٹریشن کے انسپکٹر جنرل اور کمشنر وی شیشادری کر رہے ہیں اور اس کے اراکین میں سی ایم او سکریٹری سمیتا سبھروال، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار اور خواتین و اطفال کی بہبود کمشنر دیویا دیوراجن شامل ہیں۔

      کمیٹیوں کی طرف سے حال ہی میں پیش کی گئی اہم سفارشات:

      • خبروں میں ذکر کردہ کمیٹیاں کا نام، کسی بھی موجودہ تقریب میں پچھلی کمیٹیوں کا کوئی حوالہ ہو تو اس سے متعلق بھی سوال ہوسکتا ہے۔

      مثال کے طور پر کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر اشوک دلوائی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے کسانوں کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔

      عدالتی فیصلے (Court Judgements):

      • حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ یا ہائی کورٹس کے کسی بھی اہم فیصلے کے کیس کا نام پوچھا جاسکتا ہے، خاص طور پر بنیادی حقوق سے متعلق سوال کا امکان ہے۔

      • آئین میں ذکر کردہ دفعات پر بھی سوال ہوسکتا ہے، جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ فیصلہ سناتا ہے۔

      مثال کے طور پر سپریم کورٹ نے کہا کہ حق رازداری آئین کے دفعہ 21 کا حصہ ہے۔

      • سپریم کورٹ کی طرف سے تجویز کردہ کوئی بھی نیا نظریہ اور وہ کیس جس میں نظریہ تجویز کیا گیا ہے۔

      حکام (Authorities):

      • نو تشکیل شدہ حکام ( ان کی نوعیت اور قسم کیا ہے، مثلا آئینی یا ماورائے قانونی)

      • ذمہ داریاں - ریگولیٹری/ نیم عدالتی/ مشاورتی

      • ساخت - اراکین کی تعداد

      • کس کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے

      • مقصد

      • خبروں میں ذکر کردہ حکام

      اس سب کے علاوہ موجودہ واقعات (CURRENT EVENTS) سے متعلق بھی سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ جس کی نوعیت اس طرح ہوسکتی ہے:

      1. کوئی خاص واقعہ

      2. رونما ہونے والے واقعے کی وجہ یا اس کا سبب

      3. اس کا اثر کیا اور کس پر پڑے گا

      4. اس واقعہ کا پس منظر

      5. یہ واقعہ کب (دن اور سال) ہوا۔

      6. کہاں ہوا، وہ جگہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: