ہوم » نیوز » No Category

معروف قلمکار اکرم نقاش کی نئی کتاب خانہ تکلم منظرعام پر

گلبرگہ ۔ دکن کے معروف شاعر اکرم نقاش نے خانہ تکلم کے نام سے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 27, 2016 08:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
معروف قلمکار اکرم نقاش کی  نئی کتاب خانہ تکلم منظرعام پر
گلبرگہ ۔ دکن کے معروف شاعر اکرم نقاش نے خانہ تکلم کے نام سے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔

گلبرگہ ۔ دکن کے معروف شاعر اکرم نقاش نے خانہ تکلم کے نام سے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔  اردو ادب کے موجودہ دور  کی قد آور شخصیات سے ادب کے موضوع پر لئے گئے انٹرویوز کو کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق چئیر مین خلیل مامون کے ہاتھوں سے کتاب کی  رسم اجرا کرائی گئی۔ مصنف کے مطابق یہ انٹرویوز2009 سے 2016 کے درمیان لئے گئے  ہیں۔ ان میں سے کچھ ہستیاں اب دار فانی سے کوچ کر چکی ہیں۔ ماہرین  کا کہنا  ہے  کہ اردو ادب کا کینوس اتنا وسیع ہے کہ اس میں سے کئی زاویے نکل سکتے اور کئی ایک پہلو اجاگر ہو سکتے ہیں۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اردو ادب کےعمیق سمندر میں غوطہ لگایا جائےتو کئی ایک بیش بہا موتی بھی ہاتھ  میں آ جاتے ہیں بشرطیکہ محنت سے تلاش کی جائے۔  معروف قلمکار اکرم نقاش کی نئی کتاب خانہ تکلم کو  بھی ماہرین اسی کے مماثل قرار دے رہے ہیں۔ خانہ تکلم میں  موجودہ دور کی مقتدر اردو شخصیات شمس الرحمٰن فاروقی، گوپی چند نارنگ، بلراج کومل، اکرام باگ، فضیل جعفری، وارث علوی، ندا فاضلی، خلیل مامون  کا ادبی انٹرویو لیا گیا ہے۔ اکرم نقاش کی جانب سے لئے گئے انٹرویو کی اس کتاب کی رسم اجرا کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین خلیل مامون کے ہاتھوں انجام پائی۔ مصنف کے مطابق  جدید ادب کی علم بردار شخصیات سے جدیدیت کے موضوع پر ہی استفسار کیا گیا ہے۔ محفل میں موجود اردوداں شخصیات کا کہنا تھا کہ کسی سے انٹر ویو لینا اپنے آپ میں بہت اہم اور سنجیدہ ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے کسی کے پاس جانے سے پہلے اس شخصیت کے بارے میں انٹرویو لینے والے کو بہت ساری معلومات فراہم ہونی چاہئیں۔

First published: Sep 27, 2016 08:45 PM IST