ہوم » نیوز » No Category

گلبرگہ کے قلب مسلم چوک کے قریب میں واقع قبرستان میں غلاظتوں کا انبار

گلبرگہ۔ گلبرگہ کے مسلم اکثریتی علاقے مسلم چوک کے قریب واقع قبرستان میں ان دنوں غلاظتوں کا انبار ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 04, 2016 10:10 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گلبرگہ کے قلب مسلم چوک کے قریب میں واقع قبرستان میں غلاظتوں کا انبار
گلبرگہ۔ گلبرگہ کے مسلم اکثریتی علاقے مسلم چوک کے قریب واقع قبرستان میں ان دنوں غلاظتوں کا انبار ہے۔

گلبرگہ۔ گلبرگہ کے مسلم اکثریتی علاقے مسلم چوک کے قریب واقع قبرستان ان دنوں گندگی سے لبالب بھرا ہوا ہے۔ قبرستان  کے بغل  سے  گزرنے والے نالے کا تعمیری کام  مکمل نہ ہونے کی وجہ  سے نالی کا گندہ پانی قبرستان میں جمع ہو رہا ہے۔ بارش کےمہینہ  کے سبب ان دنوں پورا قبرستان غلاطت اور گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے۔ کوڑا کرکٹ پھینکے جانے والے اس قبرستان  میں ایک درگاہ شریف بھی ہے۔   یہاں موجودہ قبروں کا  برا حال  ہے۔


 قبرستان سے متصل  نا مکمل نالے کا پانی اس قبرستان کی بے حرمتی کرتا ہے تو وہیں رہی سہی کسر بارش آنے کے بعد پوری ہو جاتی  ہے۔ بارش کے پانی کے بہائو کے ساتھ یہاں انسانی غلاظت کے ساتھ کچرا بھی جمع ہو رہا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہاں کے مقامی افراد نے اس تعلق سے کچھ نہیں کیا۔ مقامی عوام کے مطابق بار بار نمائندگی کے باوجود محکمہ بلدیہ کے کانوں پر جون تک نہیں رینگ رہی ہے۔ صفائی وپاکی کو نصف ایمان کہا گیا  ہے۔ انتقال کے بعد  جسد خاکی کو بھی پاک کرکے سپرد خاک کیا جاتا  ہے۔ خیال رہے کہ  جن کو پاک حالت میں دفن کیا گیا گیا  تھا، اب ان کی قبریں ناپاکی کا شکار ہو رہی ہیں۔

First published: Aug 04, 2016 10:10 AM IST