ہوم » نیوز » No Category

شراب خانہ کھلنے سے گلبرگہ کےعوام سخت برہم، ڈپٹی کمشنرآفس میں خودکشی کی دھمکی

گلبرگہ۔ گلبرگہ کی تاریخی عمارتوں ہفت گنبد کے روبرو کھولے گئے شراب خانے سے مقامی عوام سخت برہم ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 28, 2016 08:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شراب خانہ کھلنے سے گلبرگہ کےعوام سخت برہم، ڈپٹی کمشنرآفس میں خودکشی کی دھمکی
گلبرگہ۔ گلبرگہ کی تاریخی عمارتوں ہفت گنبد کے روبرو کھولے گئے شراب خانے سے مقامی عوام سخت برہم ہیں۔

گلبرگہ۔  گلبرگہ کی تاریخی عمارتوں  ہفت گنبد کے روبرو کھولے گئے شراب خانے سے مقامی عوام سخت برہم ہیں۔ مقامی عوام  محکمہ آبکاری، ضلع انتظامیہ اور شراب مافیا کے درمیان ساز باز کا الزام عائد کررہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کو03 اکتوبر تک کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر آفس میں خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ مقامی باشندوں  کے مطابق اس دھمکی کو انھوں نے گلبرگہ نگراں کار وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کے روبرو بھی دوہرا یا ہے۔ مقامی باشندوں  کے مطابق ڈاکٹر پاٹل نے شراب خانے کا لائسنس منسوخ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


یہاں کی تاریخی عمارتوں کو ہفت گنبد کہا جاتا ہے۔ جہاں بہمنی سلاطین کے مقبرہ ہیں۔ اب ان عمارتوں کے روبرو شراب خانہ کھل گیا ہے۔ گزشتہ چار ماہ سے شراب خانے کے خلاف مقامی عوام جدو جہد  کر رہے ہیں۔ مقامی عوام کے احتجاج کے پیش نظر ضلع انتظامیہ شراب خانے کو بند رکھے ہوئے ہے، تاہم شراب خانے کا لائسنس ابھی منسوخ نہیں ہوا ہے۔ مقامی باشندے شراب خانے کا لائسنس منسوخ کرانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ریاست اور ضلع کے ہر متعلقہ محکمے سےطویل اور مسلسل خط وکتابت ہونے کے باوجود کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ مقامی عوام حتمی اقدام اٹھانے کی بات کر رہے ہیں۔

First published: Sep 28, 2016 08:34 PM IST