ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

گلبرگہ : حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے عرس مبارک کی تقاریب میں زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں

اس مرتبہ عرس شریف میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ پندرہ ، سولہ اور سترہ ذیقعدہ کو ہر سال ان کا عرس مبارک منایا جاتا ہے ۔

  • Share this:
گلبرگہ : حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے عرس مبارک کی تقاریب میں زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں
گلبرگہ : حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے عرس مبارک کی تقاریب میں زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں

گلبرگہ شریف کو دینا بھر میں حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی آخری آرام گاہ کے طور پر مقبولیت حاصل ہے ۔ دنیا بھر میں ان کے مریدین و معتقدین پائے جاتے ہیں ، عرس کے موقع  پر گلبرگہ شریف پہنچتے ہیں اور خواجہ کے دربار سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔ لیکن  اس بار حضرت خواجہ کے عاشقین کیلئے اچھی خبر نہیں ہے ۔ اس مرتبہ عرس شریف میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ پندرہ ، سولہ اور سترہ ذیقعدہ کو ہر سال ان کا عرس مبارک منایا جاتا ہے ۔ اسی مناسبت سے سات جولائی کو صندل مبارک ، آٹھ جولائی کو رسم چراغاں اور نو جولائی کو محفل زیارت کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔


تاہم ان تمام تقاریب میں کسی کو بھی شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ تمام عرس مراسم و تقاریب بند دروازے کے پیچھے خانوادہ بندہ نواز کے افراد کی ہی موجودگی میں مختصر و محدود پیمانے پر عمل میں آئے گی ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر چھ جولائی شام چار بجے سے دس جولائی شام چار بجے تک درگارہ شریف کو زائرئن کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ ایام عرس کے دوران کسی کو بھی درگاہ شریف میں داخلے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ محبوب گلشن سے نکلنے والے تاریخی صندل مبارک کے جلوس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ صندل مبارک کے جلوس میں بھی ہزاروں افراد شرکت کرتے تھے۔ غرض عرس شریف کی ہر چھوٹی بڑی تقریب کو محدود کر دیا گیا ہے۔


تمام عرس مراسم و تقاریب بند دروازے کے پیچھے خانوادہ بندہ نواز کے افراد کی ہی موجودگی میں مختصر و محدود پیمانے پر عمل میں آئے گی ۔
تمام عرس مراسم و تقاریب بند دروازے کے پیچھے خانوادہ بندہ نواز کے افراد کی ہی موجودگی میں مختصر و محدود پیمانے پر عمل میں آئے گی ۔


علاوہ ازیں عرس شریف کے موقع پر خواجہ بازار میں لگنے والی صنعتی نما ئش بھی اس برس نہیں لگائی جا رہی ہے ۔ درگاہ انتظامیہ کے مطابق ملک میں کورونا کے خطرے کے پیش نظر یہ سخت اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ درگاہ شریف کے متولی و سجادہ نشین ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی کا کہنا ہے کہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے عاشقین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ سخت اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

سجادہ نشین ڈاکٹر خسرو حسینی نے اس ضمن میں ایک بیان بھی جا ری کیا ہے ، جس میں انھوں نے انتہائی ادب کے ساتھ حضرت کے عاشقین سے معذرت خواہی کرتے ہوئے عرس مبارک کے دوران  گلبرگہ اور درگاہ شریف نہ آنے کی اپیل کی ہے ۔ اپنے گھروں میں  ہی اپنے طور پر مرادیں و منتیں پوری کرلینے کی  درخواست کی ہے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے عرس مبارک میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔ عرس شریف کے موقع پر منتیں و مرادیں مانگتے ہیں ۔ رسم چراغاں کے موقع پر چراغوں میں تیل ڈال کر اپنی زندگیوں میں روشنی کی رب تعالی سے دعا مانگتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 06, 2020 10:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading