ہندوستان نے سیاسی آزادی حاصل کر لی،مگر ثقافتی آزادی نہیں: گلزار
نامور شاعر اور نغمہ نگار گلزار نے آج کہا کہ غیر ہندی زبانوں کو علاقائی زبانیں کہنا غلط ہے اور تمل، گجراتی، مراٹھی، بنگالی اور دیگر بھی قومی زبانیں ہیں۔
نامور شاعر اور نغمہ نگار گلزار نے آج کہا کہ غیر ہندی زبانوں کو علاقائی زبانیں کہنا غلط ہے اور تمل، گجراتی، مراٹھی، بنگالی اور دیگر بھی قومی زبانیں ہیں۔
بنگلور: نامور شاعر اور نغمہ نگار گلزار نے آج کہا کہ غیر ہندی زبانوں کو علاقائی زبانیں کہنا غلط ہے اور تمل، گجراتی، مراٹھی، بنگالی اور دیگر بھی قومی زبانیں ہیں۔ گلزار نے کہا کہ '' غیر ہندی زبانوں کو علاقائی کہنا غلط ہے۔ یہ ملک کی اہم زبانیں ہیں۔ تمل قدیم اور اہم زبان ہے۔ گجراتی، مراٹھی، بنگالی اور دیگر زبانیں بھی ایسی ہی ہیں۔ '' وہ یہاں ایک بک اسٹور کی جانب سے منعقدہ بنگلور کوی کانفرنس 2017 سے الگ ہوکر بول رہے تھے۔ پدم بھوشن یافتہ نغمہ نگارنے انگریزی ادب کے ساتھ ہندوستانی کالجوں کے کورس میں کالی داس کی ادبی تخلیقات کو بھی شامل کرنے پر زور دیا۔ گلزار نے مزید کہا کہ ہندوستان نے سیاسی آزادی حاصل کر لی ، لیکن ثقافتی آزادی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں سیاسی آزادی ملی لیکن ثقافتی آزادی نہیں، ہم نوآبادیاتی ذہنیت سے آزاد نہیں ہوئے۔ گلزار نے کہا کہ جب نیل آرمسٹرانگ کی موت ہوئی تو مجھے دکھ ہوا کہ ہندوستان میں کسی نے بھی ان کے بارے میں نہیں لکھا، میرے لئے وہ انسانیت کی علامت تھے، میں نے ایک نظم لکھی، یہ افسوسناک ہے کہ ہم ٹکڑوں میں زندگی جیتے ہیں کیونکہ ہمیں یہ آسان لگتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔