உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک کے اہم لیڈروں میں شمارکئے جانے والے گروپادپاّ ناگمرپلی کا انتقال

    بنگلورو۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی گروپادپاّناگمرپلی آج صبح  انتقال کرگئے۔

    بنگلورو۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی گروپادپاّناگمرپلی آج صبح انتقال کرگئے۔

    بنگلورو۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی گروپادپاّناگمرپلی آج صبح انتقال کرگئے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی گروپادپاّناگمرپلی آج صبح  انتقال کرگئے۔ بنگلورو کے وکرم اسپتال میں صبح چار بجے دل کا دورہ پڑنے سے گروپادپاّ ناگمرپلی کی موت ہوئی۔ بیدر کے شمالی اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے گروپادپاّریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں شرکت کیلئے بنگلورو آئے ہوئے تھے۔


      حیدرآباد کرناٹک کے اہم لیڈروں میں شمارکئے جانے والے گروپادپاّ ناگمرپلی اب نہیں رہے۔ چھ مرتبہ رکن اسمبلی اور تین مرتبہ ریاستی وزیر رہے گروپادپا کو سینے میں درد کی شکایت کے بعدبنگلورو کے وکرم اسپتال میں بھرتی کیا گیاتھا۔   منگل  کی صبح چاربجے انکی موت  ہوئی۔ وزیراعلی سدرامیا،جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا،سابق وزیراعلی بی ایس یڈیورپا، رکن پارلیمان ملیکارجن کھرگے سمیت دیگراہم لیڈروں نے اسپتال پہونچ کرگروپادپاّ کا آخری دیدار کیا اوراُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔


      اس موقع  پر وزیراعلی کرناٹک  سدرامیا نے کہا کہ  گروپادپاّ ایک اچھے انسان دوست تھے۔ عوام کی فکرکرتے تھے۔ کو آپریٹیوشعبہ میں انکا بڑانام تھا۔   ڈسٹرکٹ کوآپریٹیوبینک میں30سال تک خدمات انجام دیں۔


      دوسری جانب اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی شروع ہوتے ہی گروپادپا ناگمرپلی کودونوں ایوانوں میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ فی الوقت یڈیورپا کی سابقہ سیاسی جماعت کے جے پی کے رکن اسمبلی رہے گروپادپاّ کانگریس اور بی جے پی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اوراد اور بیدرکے شمالی حلقے کی نمائندگی کرنے والے گروپادپاّ بیدرضلع کی  ترقی کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ مختلف کوآپریٹیو بینکوں سے وابستہ رہتے ہوئےعوام کی خدمت انجام دی ہے۔ بیدر کے چنتگی میں گروپادپا کی آخری رسوم  انجام دی گئیں۔

      First published: