حیدرآباد۔ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کو وبائی امراض نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اب تک وبائی بخار سے آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے اور کئی منڈلوں میں چار سو سے زائد افراد اس سے بری طرح متاثر ہیں۔کئی افراد کو وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں خون کے معائنے کرنے پر کئی افراد کو ڈینگو کا پتہ چلا ۔گزشتہ 30دنوں سے ان منڈلوں میں ایسی ہی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ ضلع کے طبی حکام کی جانب سے میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا تاہم بخار سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔