حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی ایک حاجی محترمہ فاطمہ بی شیخ (71)کا آج ان کی رہائش گاہ واقع عزیزیہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے بیٹے بہو اور پوتے کے ہمراہ 22اگست کو حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے بعزم حج روانہ ہوئی تھیں۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خادم الحجاج کو ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے فوری کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔ ضروری کارروائیوں کی تکمیل کے بعد نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی جائے گی اور تدفین جنت ا لحجاج مکہ مکرمہ میں عمل میں آئے گی۔
تاحال تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے چھ حاجیوں کا انتقال ہوا ہے ۔ جبکہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کے جملہ آٹھ حاجی صاحبان فوت ہوئے ہیں‘ جن میں آندھرا پردیش کے دوحاجی اور کرناٹک کے ایک حاجی شامل ہیں۔ اسپیشل افسرفتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے مرحومہ کے لواحقین سے بات کی اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔