ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حج 2018 : ماہ رمضان کے فورا بعد آندھرپردیش میں شروع ہوگا عازمین حج کی ٹیکہ کاری کا پروگرام

ریاست تلنگانہ کے عازمین حج دوسرے مرحلہ میں ماہ جولائی کے آخر میں یا ماہ اگست کے بالکل شروع میں حالت احرام میں سعودی عربین ایر لائنز کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2018 03:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2018 : ماہ رمضان کے فورا بعد آندھرپردیش میں شروع ہوگا عازمین حج کی ٹیکہ کاری کا پروگرام
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے عازمین حج دوسرے مرحلہ میں ماہ جولائی کے آخر میں یا ماہ اگست کے بالکل شروع میں حالت احرام میں سعودی عربین ایر لائنز کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوں گے۔اس بات کا اعلان اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج دوپہر قدیم مسجد قطب شاہی خیریت آبادمیں عازمین حج کے ساتویں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ ریاست تلنگانہ سے لگ بھگ پانچ ہزار حجاج کرام کی روانگی عمل میں آئے گی اورحیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 8 ہزار عازمین مکہ معظمہ روانہ ہوں گے جن کے لئے حج ہاؤز میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے فوری بعد ریاست بھر میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی ( ویکسی نیشن) کا آغازہوگا۔ شہر کے عازمین کے لئے حج ہاؤز میں پرنسس اسریٰ ہاسپٹل کے تعاون سے ٹیکہ اندازی ہوگی۔

First published: May 27, 2018 03:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading