ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حج 2018 : سعودی عرب میں مسلم خاتون آرڈینیٹر کی ہوگی تعیناتی ، درخواستیں طلب

منتخب امیدواروں کی قونصل جنرل ہندوستان ‘ جدہ ‘ سعودی عربیہ کے پاس دو تا تین ماہ کی مدت کے لئے تعیناتی عمل میں آئے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 18, 2018 09:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج  2018 : سعودی عرب میں مسلم خاتون آرڈینیٹر کی ہوگی تعیناتی ، درخواستیں طلب
فائل فوٹو

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند نے مرکزی و ریاستی سرکاری محکموں‘ عوامی شعبہ کے اداروں اور خود اختیار اداروں میں برسر خدمت مستقل مسلم خاتون ملازمین سے حج 2018 کے دوران فیمیل کو آرڈینیٹرکی حیثیت سے خدمت انجام دینے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں‘ منتخب امیدواروں کی قونصل جنرل ہندوستان ‘ جدہ ‘ سعودی عربیہ کے پاس دو تا تین ماہ کی مدت کے لئے تعیناتی عمل میں آئے گی۔

صدر نشین محمد مسیح اللہ خان اور پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل افسرنے بتایا کہ امیدواروں کا انتخاب ان کی قابلیت اور ان کے تجربہ کی بنیاد پر ہوگا۔انہوں نے ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقعہ سے استفادہ کرتے ہوئے جلد از جلد درخواستیں داخل کریں۔

اہل امید وار اپنی درخواستیں آن لائن 20 اپریل 2018تک ویب سائٹ پر داخل کرسکتے ہیں۔ اس طرح داخل کی گئی درخواست کی ایک ہارڈ کاپی تمام ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے اس پر متعلقہ عہدیدار مجاز کی منظوری حاصل کرنے کے ایک سربمہر لفافہ میں رکھیں لفافہ پر

Application for Deputation to CGI, Jeddah as Female Coordinator ُ

لکھیں اور 26 اپریل تک مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کریں:۔

Under Secretary (Haj-II),
Haj Division
Ministry of Minority Affairs,
3rd Floor, Indian Society of International Law,
V K Krishna Menon Bhawan,
9, Bhagwan Das Road, New Delhi - 110001.
انہو ں نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے وزارت اقلیتی امور ‘ نئی دہلی کی جانب سے انٹرویو ہوگا ‘ جس کی تاریخ وقت وقت اور مقام سے امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا۔
جو امید وار منتخب ہوجائیں تو ان کو سیلکشن لیٹروصول ہونے کے بعداپنے طور پر فوری سرکاری پاسپورٹ بنوا لیناچاہئے‘ اس معاملہ میں وزارت اقلیتی امور کسی درخواست پر کارروائی نہیں کرے گی۔ دیگرتفصیلات اور اہلیت کے اصول وغیرہ ویب سائٹ پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ عارضی‘ پارٹ ٹائم‘ کنٹراکٹ اور ایڈ ہاک ملازمین تعیناتی کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ سینےئر ڈاکٹرز اور یونانی ڈاکٹرز کو بھی اس تعیناتی کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
First published: Apr 18, 2018 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading