ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرنول حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام

کرنول کے میریڈیئن فنکشن ہال میں کرنول حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیت کا انعقادعمل میں لایا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 07, 2018 10:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرنول حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے ٹریننگ کا اہتمام
علامتی تصویر

کرنول : کرنول کے میریڈیئن فنکشن ہال میں کرنول حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیت کا انعقادعمل میں لایا گیا۔ اس موقع پرضلع بھر سے 500 سے زائد عازمین حج نے تربیت حاصل کی۔ ضلع حج سوسائٹی کے معتمد مولانا سلیم احمد نے بتایا کہ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے تربیتی کلاسز کا اہتمام کیا جائیگا تاکہ عازمین حج کو حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی نا علمی نہ ہو۔

محمد سلیم نے بتا یا کہ ضلع کرنول کے آتماکو ر، نندیال، ادونی اور دیگر مقامات کے عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔ اسی طرح جولائی میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ کاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔عازمین حج کو مولانا ماجد اور مولانا زبیر نے تربیت دی ۔ اس موقع پر ضلع حج سوسائٹی کے صدر نور احمد خان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک رہے ۔

First published: Mar 07, 2018 10:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading