ہوم » نیوز » No Category

عازمین حج کیلئے پہلی قسط جمع کرنےکی آخری تاریخ 15 اپریل

حیدرآباد۔ حج 2016 کے تمام منتخب عازمین حج کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنا اصلی پاسپورٹ ‘ جملہ رقم کی پہلی قسط 15 اپریل تک داخل کردیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2016 11:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عازمین حج کیلئے پہلی قسط جمع کرنےکی آخری تاریخ 15 اپریل
حیدرآباد۔ حج 2016 کے تمام منتخب عازمین حج کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنا اصلی پاسپورٹ ‘ جملہ رقم کی پہلی قسط 15 اپریل تک داخل کردیں۔

حیدرآباد۔  حج 2016 کے تمام منتخب عازمین حج کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنا اصلی پاسپورٹ ‘ جملہ رقم کی پہلی قسط 15 اپریل تک داخل کردیں۔ تمام منتخب عازمین حج کو حج کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں ایس ایم ایس اور دیگر ذرائع سے مطلع کیا جارہا ہے۔

حج 2016 کے لئے جنہوں نے درخواستیں داخل کی تھیں اور قرعہ اندازی میں جن کا نام برآمد ہوچکا ہے انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جملہ رقم کی پہلی قسط 81 ہزار روپے متعلقہ بنک میں ریفرنس نمبر کے ساتھ جمع کردیں۔ ریاستی حج کمیٹی میں 15 اپریل سے قبل رقم کی جمع کردہ پہلی قسط کی رسید (پے ان سلپ) کے علاوہ اصلی پاسپورٹ ‘ فوٹوز اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کردیں۔


میڈیکل فٹنس کے سلسلہ میں ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے منتخب عازمین کے لئے تفصیلات کا اعلان کیا جارہا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے تمام منتخب عازمین کو گردن توڑ بخار اور دیگر متعدی امراض سے بچاو کے ٹیکہ اندازی کے شیڈول کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ تمام منتخب عازمین کے لئے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل ٹیکہ حاصل کرنا نہا یت ضروری ہے۔


اپریل کے اواخر تک مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے بیرونی زر مبادلہ کے لئے بنک کا بھی انتخاب عمل میں کیا جائے گا۔ اگست کے پہلے ہفتہ سے عازمین کی روانگی کا آغاز ہوگا۔ اس سال حج یعنی وقوف عرفات 10 ستمبر کو ممکن ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ملک کی تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو شیڈول اور دیگر امور کی وقتا فوقتا اطلاع دی جارہی ہے۔


First published: Apr 06, 2016 11:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading