ہوم » نیوز » وطن نامہ

اپنے جسم کی بناوٹ کو لیکر آپ کو کرنا پڑتا ہے نگوار باتوں کا سامنا تو ضرور پڑھیں یہ۔۔۔

خوبصورتی کا تصور دیکھنے والوں پر منحصر کرتا ہے یہ آپ پر بھی نافذ ہوتا ہے۔ کیا جب آپ خود کو دیکھتے ہیں تو کیا آپ کو خود میں ایک خوبصورت شخص نظر آتا ہے؟ اگر نہیں تو ، کیوں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ جسمانی بناوٹ یا اسٹائل ہی آپ کو خاص اور خوبصورت بنا ئے گا؟ اگر ہاں ، تو پھر اس پر کام کریں۔ تبدیلی لائیں۔

  • Share this:
اپنے جسم کی بناوٹ کو لیکر آپ کو کرنا پڑتا ہے نگوار باتوں کا سامنا تو ضرور پڑھیں یہ۔۔۔
خوبصورتی کا تصور دیکھنے والوں پر منحصر کرتا ہے یہ آپ پر بھی نافذ ہوتا ہے۔ کیا جب آپ خود کو دیکھتے ہیں تو کیا آپ کو خود میں ایک خوبصورت شخص نظر آتا ہے؟ اگر نہیں تو ، کیوں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ جسمانی بناوٹ یا اسٹائل ہی آپ کو خاص اور خوبصورت بنا ئے گا؟ اگر ہاں ، تو پھر اس پر کام کریں۔ تبدیلی لائیں۔

مجھے زندگی میں کئی مرتبہ اپنے جسم کو لیکر ناگوار باتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میرا وزن ہمیشہ ہی زیادہ رہا ہے، پر میرا پارٹنر نے کبھی بھی مجھے اس کیلئے پریشان نہیں کیا پر میں بدصورت محسوس کرتا ہوں۔ میری زیادہ تر پریشانی اپنے بارے میں اسی شبیہ سے متعلق ہے کی میں زیادہ پرکشش نہیں ہوں۔ اگر آپ جاننا چاہیں تو میں اس کے بارے میں اور کچھ بتا سکتا ہوں۔ جسمانی تشکیل کی وجہ سے میں اپنے جسم کے بارے میں کچھ زیادہ ہی محتاط ہو جاتا ہوں اور یہ وجہ ہے کہ اپنے پارٹنر کے سامنے میں پوری طرح سے برہنہ نہیں ہو پاتا ہوں۔ پر دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی مجھے یہ نہیں بتایا کہ انہیں اس سے پریشانی ہے لیکن یہ بات تو دل میں ہمیشہ رہتی ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اس سے مجھے اپنے پارٹنر کے قریب آنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی ہے لیکن اگر ہمیشہ نہیں تو عموما وہ ہمارے لئے اچھا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

ایک کہاوت جس کو میں بار۔بار دہراتی ہوں وہ ہے۔ خوبصورتی دیکھنے والوں کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔ آپ کی خوبصورتی یا آپ کا پرکشش ہونے اس سے مطلب نہیں ہے کہ آپ کا جسم کیسا نظر آتا ہے اس کا رنگ کیسا ہے، یا آپ کتنے لمبے ہیں بلکہ اس بات سے متعلق ضروری ہے کہ دیکھنے والا آپ کو کس نظر سے دیکھ رہا ہے۔ اگر ان کو لگتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں تو آپ خوبصورت ہیں۔ آپ نے کہا ہے کہ اپ کسی رومانٹک یا سیکسوئل پارٹنر نے کبھی آپ کو یہ نہیں کہا ہے کہ آپ پر کشش نہیں ہیں اور یہ بات کہ انہیں آپ کا ساتھ اچھا نہیں لگتا ہے اور وہ آپ کو پیار کرتے ہیں تو اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ انہیں آپ اچھے لگتے ہیں۔ آپ سے پیار کرکے یا آپ کے ساتھ سیکس کرکے وہ آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ایسا اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ وہ بھی ایسا چاہتے ہیں۔

وہ وقت یاد رکھیں جب آپ کسی فیشن اسٹور میں کپڑے خریدنے کے لئے کپڑے کی دکان پر گئے ہوں۔ آپ نے تمام شرٹس کو دستیاب دیکھا ہوگا اور پھر ان سے نیلی شرٹ خریدی ہوگی جو آپ کو پسند ہوگی۔ آپ نے اسے صرف اس وجہ سے خریدا ہوگا کیونکہ وہ خوبصورت اور اسٹائلش ہوگی۔ اب اسٹور میں جو شرٹس آپ نے چھوڑی تھی اس کے بارے میں سوچئے۔ ذرا تصور کیجئے  کہ اس میں چمکیلی پیلے رنگ کی شرٹ تھی جو آپ کو بالکل پسند نہیں تھی اور آپ نے دل ہی دل میں کہا ہوگا ، "خدایا یہ کیا بیکار ڈیزائن ہے! اگر اسٹور نے بھی مجھے یہ شرٹ مفت میں اور اس کے ساتھ دے دی تو  میں پھر بھی اسے نہیں خریدوں گا ”! آپ نے پہلے بھی ایسی ہی قمیص چھوڑی ہوگی۔ تھوڑی دیر کے لئے سوچیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہاں پیلے رنگ کی قمیض پڑی تھی؟ اس کی بھی وہی قیمت تھی جو آپ نے  شرٹ خریدی تھی؟ اسٹور کے مالک نے اس قمیض کو تیار کرنے والی کمپنی سے ایسی زرد قمیض کیوں خریدی اور اسے دوبارہ اسٹور میں ڈسپلے کیوں کیا؟

وہ شرٹ وہاں اس لئے ہے کہ کوئی نہ کوئی اس اسٹور آئے گا اور اس شرٹ کو دیکھ کر بولے گا واہ! کیا شرٹ ہے! میں تو یہی خریدوں گا۔ ویسے ہی جیسے آپ نے اپنے لئے نیلی شرٹ خریدی تھی۔ وہ خوشی۔خوشی اس شرٹ کو خرید دیں گے، پہنیں گے اور وہ انہیں اچھا بھی لگے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے آپ نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے دیکھ کر کسی نہ یہ بھی کہا ہو، ہے بھگوان لوگ کیسے کپڑے یا شرٹ خرید لیتے ہیں۔ کوئی مفت میں بھی دے اور اسے لے جانے کیلئے پیسے بھی دے تو بھی میں ایسی شرٹ یا کپڑے نہ خریدوں۔

جیسے ہر شرٹ کا خریدار ہے ویسے ہی ایسے لوگ بھی ہیں جن کو  آپ اچھے لگیں گے اور جنہوں نے آپ کو بدصورت سمجھا وہ آپ کو بدصورت ہی سمجھیں گے چاہے کچھ بھی آپ کر لیں۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ کوئی چیز یا شخص دنیا کے ہر شخص کو بدصورت یا خوبصورت لگتا ہے۔

خوبصورتی کا تصور دیکھنے والوں پر منحصر کرتا ہے یہ آپ پر بھی نافذ ہوتا ہے۔ کیا جب آپ خود کو دیکھتے ہیں تو کیا آپ کو خود میں ایک خوبصورت شخص نظر آتا ہے؟ اگر نہیں تو ، کیوں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ جسمانی بناوٹ یا اسٹائل ہی آپ کو خاص اور خوبصورت بنا ئے گا؟ اگر ہاں ، تو پھر اس پر کام کریں۔ تبدیلی لائیں لیکن یاد رکھنا کہ آپ یہ کسی اور کے لئے نہیں کر رہے ہیں یا کسی دیگر کی طرح نظر آنے کیلئے نہیں کر رہے ہیں۔ آپ سجئے ہیں ، میک اپ کیجئے،  جم جائیں ورک آؤٹ کریں کیونکہ آپ خود کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے آپ کو سیکسی مانئے اپنے جسم کو لیکر خوش رہیں اور اپنے آپ کو ونر بنائیں۔ یاد رکھیں کہ آپ خود  اپنے سب سے بہترین دوست ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 31, 2020 02:15 PM IST