ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

رام مندر کیلئے چندہ نہ دینے والوں کے گھروں کی نشاندہی کی جارہی ہے ، کمار سوامی کا آر ایس ایس پر سنگین الزام

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے آر ایس ایس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کیلئے چندہ دینے اور نہ دینے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ جس طرح جرمنی میں نازیوں نے کیا تھا ۔

  • Share this:
رام مندر کیلئے چندہ نہ دینے والوں کے گھروں کی نشاندہی کی جارہی ہے ، کمار سوامی کا آر ایس ایس پر سنگین الزام
رام مندر کیلئے چندہ نہ دینے والوں کے گھروں کی نشاندہی کی جارہی ہے ، کمار سوامی کا آر ایس ایس پر سنگین الزام

شیموگہ : کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے آر ایس ایس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کیلئے چندہ نہ دینے والوں کے گھروں کی نشاندہی کررہی ہے۔  شیموگہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایچ ڈی کمار سوامی نے آر ایس ایس کا موازنہ جرمنی کی نازی پارٹی سے کیا ہے ۔ کمارا سوامی نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں بھی یہ بات کہی ہے۔


کمار سوامی نے کہا کہ ایسا معلوم ہورہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے چندہ دینے اور نہ دینے والے گھروں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ یہ ایسا ہی ہے ، جس طرح ہٹلر کے دور میں نازیوں  نے کیا تھا جب لاکھوں لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔




 

کمار سوامی نے مزید کہا کہ ملک میں ایسا ماحول پیدا کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اپنے جذبات  کو بیان نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے  کہا کہ مجھے نہیں معلوم آنے والے دنوں میں اگر میڈیا حکومت کے خیالات کو درست ٹھہراتا ہے تو کیا ہوگا ۔ ان حالات میں عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوگا اس کا اندازہ لگاپانا مشکل ہے۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے فرزند کمار سوامی نے کہا کہ ملک میں اسطرح کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں کوئی بھی آزادانہ طریقہ سے اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کمار سوامی نے تاریخ دانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ٹھیک اس وقت پیدا ہوئی جب جرمنی میں نازی پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 16, 2021 11:49 AM IST