உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آٹو ڈرائیوروں میں دودو لاکھ روپیوں کے ہیلتھ انشورس بونڈ کی تقسیم

    گلبرگہ : سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے گلبرگہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کر کے آٹو ڈرائیوروں کے درمیان ہیلتھ انشورنس بونڈ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام میں محکمہ لیبر اور محکمہ ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا گیا۔ انہوں نے آٹو ڈرائیوروں کو سرکاری اسکیموں اور ٹریفک قوانین سے واقف کرایا اوران کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      گلبرگہ : سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے گلبرگہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کر کے آٹو ڈرائیوروں کے درمیان ہیلتھ انشورنس بونڈ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام میں محکمہ لیبر اور محکمہ ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا گیا۔ انہوں نے آٹو ڈرائیوروں کو سرکاری اسکیموں اور ٹریفک قوانین سے واقف کرایا اوران کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

      آٹو ڈرائیورس بھی اس اسکیم کے بارے میں جان کرکافی خوش نظر آئے۔ سرکاری افسران نے ایس ڈی پی آئی کی اس کاوش سراہتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ان کا محکمہ تمام ڈرائیوروں اور ٹریڈ یونینوں سے تعاون کرتا رہے گا۔ اس موقع پر آٹو ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی کہ وہ غریب عوام کا استحصال نہ کریں۔

      عموما دیکھا جاتا ہے کہ آٹو چلانے والے کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں ۔ انھیں سرکاری اسکیموں و مراعات سے واقفیت نہیں ہوتی۔ یہ بات بھی شاید کم ہی آٹو ڈرائیور جانتے ہوں گے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ڈرائیوروں کے لئے دو لاکھ روپیوں کی ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے، جس کی رقم ان کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو ملے گی۔ ہیلتھ انشورنس اسکیم کےلیے آٹو ڈرائیور اپنے علاقے کے لیبر ڈپارٹمنٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

      گلبرگہ کے آٹو ڈرائیورس بھی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے نا واقف تھے، مگر ایس ڈی پی آئی کی ٹریڈ یونین نے اس ضمن میں ان ڈرائیوروں کی مدد کی اور بونڈ بنانے میں مدد کی۔

      First published: