ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاون کے مشکل ترین دور میں دیہی علاقہ کی ایک غریب خاتون کیلئے بنگلورو کا ڈاکٹر بنا فرشتہ

لاک ڈاؤن کے درمیان تقریبا 200 کلومیٹر کی دوری سے بنگلورو آنا ان کے لئے کافی مشکل تھا ۔ ڈاکٹر تمیم کہتے ہیں کہ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا ۔ آشا کارکنوں کی مدد اور مقامی پولیس کے تعاون سے اس خاتون کو بذریعہ کار بنگلورو لایا گیا ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے مشکل ترین دور میں دیہی علاقہ کی ایک غریب خاتون کیلئے بنگلورو کا ڈاکٹر بنا فرشتہ
لاک ڈاون کے مشکل ترین دور میں دیہی علاقہ کی ایک غریب خاتون کیلئے بنگلورو کا ڈاکٹر بنا فرشتہ

کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے مشکل ترین حالات میں بنگلورو کے ڈاکٹر تمیم احمد کی خدمات ایک غریب کسان خاندان کیلئے فرشتے کی مانند ثابت ہوئی ہیں ۔ دیڑھ سال قبل ڈاکٹر تمیم نے کرناٹک کے ٹمکور ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے دل کا پیچیدہ آپریشن انجام دیا تھا ۔ نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تمیم احمد نے کہا کہ اس خاتون کے دل کی ایک نالی خراب ہوچکی تھی ۔ آپریشن کے دوران مصنوی والو اور نالی دل میں نصب کی گئی ۔ ہارٹ سرجری کے بعد یہ خاتون اپنے گاوں لوٹ گئی ۔


عام طور پر دل کے بڑے آپریشن سے گزرنے کے بعد مکمل احتیاط سے زندگی گزارنی ہوتی ہے۔ لیکن اس دوران 27 سالہ خاتون حاملہ ہوگئی اور اپنے آبائی مقام میں ہی تمام مراحل مکمل کئے ۔ اپریل کے ماہ میں جب ڈیلیوری کے دن قریب آئے تو کووڈ 19 کے باعث ہر طرف لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا تھا ۔ اس خاتون کی زچگی کسی ماہر قلب کی نگرانی میں ہی ہونی تھی ۔ ڈاکٹر تمیم نے کہا کہ مقامی اسپتالوں میں ہائی رسک ڈیلیوری کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب اس کسان خاندان نے ان سے رابطہ کیا ۔


ڈاکٹر تمیم احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت کی آروگیہ سری اسکیم کے تحت اس خاتون کے دل کا مفت آپریشن اور ڈیلیوری بھی مفت طور پر انجام دی گئی ۔
ڈاکٹر تمیم احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت کی آروگیہ سری اسکیم کے تحت اس خاتون کے دل کا مفت آپریشن اور ڈیلیوری بھی مفت طور پر انجام دی گئی ۔


لاک ڈاؤن کے درمیان تقریبا 200 کلومیٹر کی دوری  سے بنگلورو آنا ان کے لئے کافی مشکل تھا ۔ ڈاکٹر تمیم کہتے ہیں کہ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا ۔ آشا کارکنوں کی مدد اور مقامی پولیس کے تعاون سے اس خاتون کو بذریعہ کار بنگلورو لایا گیا ۔ بنگلورو کے سپتگیری اسپتال میں بھرتی کرنے کے بعد اس خاتون کی زچگی انجام پائی ۔  ڈاکٹر پدم شری اور ٹیم نے سیزرن کرتے ہوئے خاتون کی زچگی انجام دی ۔ 29 اپریل کو اس 27 سالہ خاتون نے بیٹی کو جنم دیا اور چند دنوں قبل یہ غریب خاندان ہنسی خوشی اپنے گھر لوٹ گیا ۔

ڈاکٹر تمیم احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت کی آروگیہ سری اسکیم کے تحت اس خاتون کے دل کا مفت آپریشن اور ڈیلیوری بھی مفت طور پر انجام دی گئی ۔ بنگلورو شہر میں مریضوں کی خدمت میں دن اور رات مصروف رہنے والے ڈاکٹر تمیم احمد کی ایک دیہات کے غریب خاندان کیلئے خاص توجہ انسانیت کو جلا بخش دینے والی مثال ہی کہی جاسکتی ہے ۔
First published: May 31, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading